نور مقدم قتل کیس، اپیلوں پر نوٹسز جاری،سماعت ملتوی

نور مقدم قتل کیس، اپیلوں پر نوٹسز جاری،سماعت ملتوی

اسلام آباد ہائیکورٹ میں نور مقدم قتل کے سزا یافتہ مجرموں کی اپیلوں پر سماعت ہوئی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے نور مقدم قتل کیس میں مدعی مقدمہ شوکت مقدم کی اپیلوں پر ظاہر جعفر و دیگر ملزمان کو جبکہ ملزمان کی اپیلوں پر وفاق اور مدعی مقدمہ کو نوٹسسز جاری کر دیئے، عدالت نے کیس کی سماعت اگست تک ملتوی کر دی،دوران سماعت عدالت نے کہا کہ کیس میں مختلف اپیلیں فائل کی گئیں اس لیے ایک ایک کرکے دیکھیں گے ،ظاہر جعفر کی جیل اپیل ہے جس میں ہمیں کوئی سرکاری وکیل تعینات کرنا پڑے گا،عدالت کی جانب سے ظاہر جعفر کی جیل اپیل پر مدعی مقدمہ اور اسٹیٹ کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہدایت کی کہ رجسٹرار آفس کے پاس ریکارڈ آ گیا وہ پیپر بک بنائیں، شوکت مقدم اور اسٹیٹ کی مجرموں کو سزا بڑھانے کی اپیلوں پر آئندہ سماعت پر دلائل طلب کر لئے گئے ہیں،

سزا یافتہ مجرم ظاہر جعفر، افتخار اور جان محمد نے سزائے کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے مدعی مقدمہ نے ظاہر جعفر، افتخار اور جان محمد کی سزا بڑھانے کی اپیل بھی دائر رکھی ہے

چند روز قبل نور مقدم کے والدین نے عدالت سے استدعا کی کہ اسلام آباد ہائیکورٹ بھی نورمقدم کیس کا فیصلہ کرے ،نور مقدم کے والد شوکت مقدم اور والدہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا گفتگو کی ہے ،جس میں نور مقدم کے والد شوکت مقدم کا کہنا تھا کہ نورمقدم چلی گئی، ہم نے بہت تکلیف برداشت کی نور مقدم کے جانے سے جو تکلیف اٹھائی بیان نہیں کر سکتا ہماری درخواست ہے کہ ہائی کورٹ بھی نور مقدم کیس کا فیصلہ جلد کرے،

قبل ازیں نور مقدم قتل کیس کے مرکزی مجرم ظاہر جعفر کی سزا بڑھانے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی اپیل دائر کردی گئی ہے مدعی مقدمہ شوکت مقدم نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں موقف اپنایا کہ مجرم جان محمد اور افتخار کی سزا بھی بڑھانے کی اپیل کی جبکہ شوکت مقدم کے وکیل شاہ خاور نے تین اپیلیں دائر کیں اپیل میں استدعا کی گئی کہ مجرم ظاہر جعفر کے خلاف ڈیجیٹل شواہد موجود ہیں، ٹرائل کورٹ نے کم سزا دی، مجرموں کی سزا قانون کے مطابق بڑھائی جائے

اسلام آباد ہائیکورٹ میں گیارہ ملزمان کے خلاف اپیل دائر کی گئی،گیارہ ملزمان میں سے نو ملزمان کو بری کیا گیا جبکہ دو ملزمان کوکچھ دفعات کے تحت سزا نہیں دی گئی جان محمد اور افتخار کی اپیل الگ ہے،جن دفعات میں انکو سزا نہیں دی گئی انکو مزید سزا دینے کی اپیل کی گئی ہے ،

نور مقدم کیس اور مبشر لقمان کو دھمکیاں، امریکہ کا پاکستان سے بڑا مطالبہ، ایک اور مشیر فارغ ہونے والا ہے

جب تک مظلوم کوانصاف نہیں مل جاتا:میں پیچھے نہیں ہٹوں‌ گا:مبشرلقمان بھی نورمقدم کے وکیل بن گئے

آج ہمیں انصاف مل گیا،نور مقدم کے والد کی فیصلے کے بعد گفتگو

انسانیت کے ضمیرپرلگے زخم شاید کبھی مندمل نہ ہوں،مریم نواز

مبارک ہو، نور مقدم کی روح کو سکون مل گیا، مبشر لقمان جذباتی ہو گئے

نور مقدم کیس میں سیشن کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے ،اسلامی نظریاتی کونسل

Comments are closed.