خارجی نور ولی محسود کے خلاف کاروائی شروع،مقدمہ درج

0
96
noor wali

خارجی نور ولی محسود اور احمد حسین عرف غٹ حاجی کی لیک خفیہ کال کے خلاف قانونی کارروائی اگلے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔

خارجی نور ولی محسود اور غٹ حاجی کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی ضلع شمالی وزیرستان میں انسدادِ دہشتگردی کی دفعہ 324,427-3/4EXP-7ATA-148,149 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کِری شموزئی میں دیہی ہیلتھ سنٹر پر خوارج کے حملوں کے خلاف انسدادِ دہشتگردی ایکٹ کے تحت تھانہ سی ٹی ڈی ڈیرہ اسماعیل خان میں دفعہ302,324,353,427,342-3/4ESA-1 اور7ATA-436,120B,109تعزیرات پاکستان کے تحت ایف آئی آر کا اندراج کر دیا گیا۔

حال ہی میں خارجی نور ولی محسود اور احمد حسین عرف غٹ حاجی کی خفیہ کال منظر ِ عام پر آئی تھی، اس خفیہ کال میں خارجی نور ولی محسود احمد حسین عرف غٹ حاجی کو پاکستان میں سرکاری املاک خصوصاَ سکول اور ہسپتالوں کو نشانہ بنانے کے حوالے سے ہدایات دے رہا ہے،اس کال کے تناظر میں خوارج نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کِری شموزئی میں واقع دیہی ہیلتھ سنٹر، میر علی میں گرلز سکول اور ٹانک میں ضعیف استاد کی ٹارگٹ کلنگ جیسے دہشتگردانہ حملے کئے،قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری ایکشن لیتے ہوئے خفیہ کال کا فارنزک ٹیسٹ کروایا جو کہ مثبت ثابت ہوا، دہشتگردی کے ان حملوں میں ملوث فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا،فتنہ الخوارج کو نام نہاد شریعت کے لبادے میں چھپ کر مکروہ حرکات اور معصوم عوام کا خون بہانے کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی۔

خارجی نور ولی محسود اور احمد حسین عرف غٹ حاجی کے گرد قانونی گھیرا تنگ

نور ولی محسود کے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ

بنوں واقعہ،تحقیقات کر کے ذمہ داران کو سز ا دی جائیگی،بیرسٹر سیف

بنوں حملہ،ایک اور دہشت گرد کی شناخت،افغان شہری نکلا

دہشت گرد عثمان اللہ عرف کامران کا تعلق افغانستان کے صوبہ لوگر سے تھا۔

 بنوں میں دہشت گردی کی گھناؤنی کارروائی حافظ گل بہادر گروپ نے کی ہے،

بونیر،سیکورٹی فورسز کا آپریشن،دہشتگردوں کا سرغنہ جہنم واصل،دو جوان شہید

ڈی آئی خان، سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشتگرد جہنم واصل

ڈی آئی خان ،دھماکے میں دو جوان شہید،پنجگور،ایک دہشتگرد جہنم واصل

شمالی وزیرستان، دہشتگردوں کیخلاف آپریشن،کمانڈر سمیت 8 جہنم واصل

شمالی وزیرستان ، چوکی پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 جوان شہید

بنوں،امن مارچ کو انتشاری ٹولے نے پرتشدد بنایا،عوام شرپسندوں سے رہیں ہوشیار

بنوں واقعہ پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا تحقیقاتی کمیشن بنانے کا اعلان

Leave a reply