وزیرستان :شمالی وزیرستان: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے3 افراد جاں بحق،اطلاعات کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ میرعلی سب ڈویژن کے مین بازار میں گزشتہ رات پیش آیا۔

حکام کے مطابق مقتولین کو دکان سے اغواء کرکے قریبی علاقے میں لے جاکر قتل کیا گیا۔ تاحال مقتولین کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر واقعے کی تحقیقات شروع کردی جبکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کےلیے ٹی ایچ کیو اسپتال میرعلی منتقل کر دیا۔

دوسری طرف شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں تجاوزات اور بسوں کے غیر قانونی اڈوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان شاہد علی خان کی ہدایت پر تحصیلدار میرعلی غنی الرحمان نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ میرعلی بازار میں تجاوزات اور غیر قانونی بس ادوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔

میر علی کے تحصیلدار غنی الرحمان کے مطابق کریک ڈاؤن کے دوران 10 افراد گرفتار اور 8 بسیں قبضے میں لے لی گئیں۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان نے کہا کہ غیر قانونی اور غیر آئینی کاروبار کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، کسی کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آرمی چیف کی تعیناتی پر دستخط کر دئیے

بیرونی سازش ہو اور فوج خاموشی سے بیٹھی رہے، یہ گناہ کبیرہ ہے،آرمی چیف

سینئرصحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے سابق وزیراعظم عمران خان کے حوالہ سے اہم انکشافات کئے ہیں

Shares: