شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسزسے جھڑپ میں 7 دہشت گرد ہلاک:پاک فوج کے دوجوان شہید

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں 7 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 2 سیکیورٹی اہلکار بھی شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان میں ہوئی، فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں سے ہتھیار اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں، دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 2 سیکیورٹی اہلکار بھی شہید ہوئے ہیں شہدا میں 44 سال کے صوبیدار منیر حسین اور حوالدار بابو خان شامل ہیں۔

 

 

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ممکنہ دہشت گردوں کی تلاش کیلئےکلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دوسالی میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا تھا، جس میں 4 دہشت گرد مارے گئے تھے۔ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا تھا۔

Comments are closed.