نوٹس کا جواب نہ ملا، رحمان ملک سینتھیا کیخلاف عدالت پہنچ گئے،50 ارب کا دعویٰ دائر

0
38

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد سیشن کورٹ میں پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک نے سنتھیا رچی کیخلاف پچاس ارب کا ہتک عزت کا دعویٰ ایڈمٹ کروا دیا

سیشن جج نے سنتھیا رچی کو 17 جولائی کو عدالت میں پیش ہونے کے احکامات جاری کر دیئے،عدالت نے سنتھیا رچی کو سینیٹر رحمان ملک کیخلاف ہر قسم کے بیانات دینے سے باز رہنے کی احکامات بھی جاری کر دیئے

سینیٹر رحمان ملک کے ترجمان ریاض علی طوری کے مطابق الزامات کے فوری بعد سینیٹر رحمان ملک نے سنتیھا رچی کیخلاف عدالت رجوع کیا تھا، سینیٹر رحمان ملک سنتھیا رچی کا بطور خاتون احترام کرتا ہے اسلئے آج تک کسی بھی میڈیا پر انکے الزامات کا جواب نہیں دیا ہے، سینیٹر رحمان ملک نے ہمیشہ خواتین کے حقوق اور وقار کے لئے آواز بلند کی ہے اور لڑتے رہے ہیں،

ترجمان کے مطابق سنتھیا رچی کے الزامات سینیٹر رحمان ملک کا بطور چئیرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کا انکے محترمہ بینظیر بھٹو کیخلاف ٹویٹ پر نوٹس کینے کا رد عمل تھا، سینیٹر رحمان ملک کو دھمکیاں ملی تھیں کہ وہ سنتھیا رچی کیخلاف لئے گئے نوٹس کو واپس لے ورنہ وہ بڑا الزام لگائے گی،سینیٹر رحمان ملک اپنے دشمنوں کو خوب جانتے ہیں جنہوں نےسنتھیا رچی کیساتھ ملکر انکے خلاف الزامات لگائے،

سینتھیا کس کی اجازت اور خرچے پاکستان میں گھوم پھر رہی ہے ؟ حکومت واضح کرے ، فرحت اللہ بابر

پیپلز پارٹی والو ، پارٹی تو ابھی شروع ہوئی ہے، سینتھیا

پی پی کے ایک اور جیالے نے سعودی نمبر سے فحش تصاویر بھیجیں، کوئی انہیں روکنے والا نہیں ؟ سینتھیا

اگر پیپلز پارٹی ایک صحرا ( تھر ) کو نہیں چلا سکتی تو پورا ملک بھی نہیں چلا سکتی، سینتھیا

ترجمان کے مطابق سینیٹر رحمان ملک نے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا انکی مکمل سپورٹ پر شکریہ ادا کیا ہے، مقدمہ جیتنے کی صورت میں سینیٹر رحمان ملک نے ہرجانے سے ملنے والی رقم فلاحی کاموں پر خرچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،

جس وقت دہشتگردی کے خلاف جنگ ہو رہی تھی کیا ایسی حرکت ہو سکتی تھی؟ یوسف رضا گیلانی کا سینتھیا کے دعویٰ پر جواب

ریپ واقعہ کا میری فیملی کو بھی پتہ نہیں تھا، میں پاکستان کے مثبت پہلوؤں کو اجاگر کر رہی تھی لیکن پی پی قیادت نے مجھے رسوا کیا ، سینتھیا

امریکی خاتون سنتھیا کے رحمان ملک پر ریپ کے الزامات ، رحمان ملک کے بیٹوں نے بڑا اعلان کر دیا

جس وقت دہشتگردی کے خلاف جنگ ہو رہی تھی کیا ایسی حرکت ہو سکتی تھی؟ یوسف رضا گیلانی کا سینتھیا کے دعویٰ پر جواب

سینتھیا نے رحمان ملک کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا

سینتھیا، رحمان ملک، قانونی جنگ جاری، رحمان ملک نے بھجوایا تیسرا نوٹس

میرے ساتھ جو ہوا بلاول نے مذمت کیوں نہیں کی؟ میری آواز کو کیوں دبایا جا رہا ہے؟ سینتھیا

واضح رہے کہ پاکستان میں مقیم امریکی خاتون بلاگر سنتھیا رچی نے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت پر سنگین الزامات لگائے ہیں،سنتھیا رچی نے اپنے ویڈیو پیغام میں سینیٹر رحمان ملک پر زيادتی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ان کیساتھ یہ واقعہ 2011ء میں پیش آیا، جب وہ وفاقی وزیر داخلہ تھے۔

سنتھیا رچی نے اپنی ویڈیو میں اس کے علاوہ دعویٰ کیا کہ سابق وزیر صحت مخدوم شہاب الدین نے بھی ان کیساتھ بدسلوکی کی تھی۔ سابق وزيراعظم یوسف رضا گیلانی نے ان کیساتھ تب دست درازی کی جب، وہ ایوان صدر میں مقیم تھے۔

سینتھیا کی جانب سے پیپلز پارٹی کو بے نقاب کرنے کا سلسلہ کئی روز سے جاری ہے، پی پی حکام نے امریکی خاتون کے خلاف ایف آئی اے، ڈی جی آئی ایس آئی کو درخواستیں بھی جمع کروا دی‌ ہیں، سینیٹر رحمان ملک، سینیٹر سحر کامران اس حوالہ سے متحرک ہیں تا ہم سینتھیا پیپلز پارٹی کے حوالہ سے آئے روز نئے انکشافات سامنے لے کر آ رہی ہے

آپ کو کیسے معلوم کہ سینتھیا کے ویزے کی میعاد ختم ہو چکی؟ عدالت کا درخواست گزار سے استفسار

Leave a reply