لاہوراب مریم نوازکا تالہ توڑا گیا تو ہم خود نمٹیں گے، عظمیٰ بخاری نے انتباہ جاری کردیا :اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے خبردار کیا ہے کہ اب مریم نواز کا تالہ توڑا گیا تو ہم خود نمٹیں گے،
عظمیٰ بخاری کہتی ہیں کہ مجھے یقین ہے کہ کوئٹہ ہوٹل میں مریم نوازکے کمرے کا دروازہ اورتالہ صحیح سلامت ہے او رانشاء اللہ سلامت رہے گا،امید ہے آئی جی چھٹی پر نہیں جائے گا، کمرے کی طرف دیکھنے کی کوشش بھی مت کرنا۔
انہوں نے کوئٹہ ہوٹل میں پہنچ کر ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ہم کوئٹہ پہنچ گئے ہیں، یہاں مریم نواز کا بڑا پرتپاک استقبال ہوا ہے، کوئٹہ ہوٹل میں مریم نواز کا کمرہ اور اس کا لاک دکھاتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یہ مریم نواز کا کمرہ ہے، اور یہ اس کا صحیح سلامت لاک ہے، امید ہے یہ ٹھیک رہے گا۔ آئی جی چھٹی پر نہیں جائے گا۔
To whom it may concern👊👊👊#BringBackAliImran pic.twitter.com/RQumXacBzX
— Azma Zahid Bokhari (@AzmaBokhariPMLN) October 24, 2020
انہوں نے کہا کہ اب اگر کسی نے اس کمرے کی طرف دیکھنے کی بھی کوشش کی تو یاد رکھنا ہم سب بہت کچھ کریں گے، اب آپ کا یہ منصوبہ کامیاب نہیں ہوگا۔
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ اگر کسی کو ایڈونچر کرنے کا شوق ہے تو آئیے ہم یہیں پر ہیں۔ یاد رہے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کوئٹہ میں پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کیلئے دوروزہ دورے پر ہیں، وہ آج کوئٹہ پہنچیں ہیں، ان کے ساتھ اس مرتبہ ن لیگی کارکنان کی بھی کثیر تعداد گئی ہے، اس سے قبل کراچی جلسے میں مزار قائد کی بے حرمتی کے مقدمے میں ان کے کمرے کا تالہ توڑ کر کیپٹن ر صفدر کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔