نوزائیدہ بچی کو 10 ہزار میں ماں نے کیا فروخت، پولیس نے کی کاروائی

0
66

نوزائیدہ بچی کو 10 ہزار میں ماں نے کیا فروخت، پولیس نے کی کاروائی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق غربت سے تنگ ماں نے اپنی بچی کو 10 ہزار میں فروخت کر دیا، پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا.

واقعہ بھارتی شہر ممبئی میں پیش آیا جہاں غربت سے تنگ ماں نے اپنی نوزائیدہ بچی کو 10 ہزار روپے میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہ کو فروخت کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہ کے 3 کارندے گرفتار کرلیے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ انہوں نے بچی کو اس کی والدہ سے 10 ہزار روپے میں خریدا ہے۔ شیر خوارہ بچی کی والدہ کا تعلق بہار سے ہے اور خاتون کے شوہر نے اس سے تعلقات ختم کرلیے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ والدہ کی جانب سے نومولود کو فروخت کرنے کے بعد ملزمان اسے جسم فروشی کے ایجنٹوں کو فروخت کردیتے جو لڑکیوں کو بالغ ہونے کے بعد جسم فروشی کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ واقعے کا مقدمہ درج کرکے تینوں ملزمان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

قبل ازیں بھارتی ریاست حیدر آباد میں بچہ فروخت کرنے والی کو گرفتار کر لیا گیا ہے،واقعہ پھولنگر پولیس سٹیشن کی حدود میں پیش آیا، پولیس کے مطابق ایم لکشمیک ، پی لکشمی، بالامنی، نرسمہا راؤ اور پدماوتی کو گرفتار کیا گیا ہے جو بچے فروخت کرنا چاہتے تھے.۔ پولیس کے مطابق ایم لکشمی اور پی لکشمی دونوں آپس میں ساتھی ہیں۔ ایم لکشمی کا شوہر اس سے بے پرواہ تھا اس کی دو بیٹیاں اور ایک بیٹا تھا وہ بیٹے کو فروخت کرنا چاہتی ہے.

پولیس کے مطابق ایم لکشمی کو اس کا شوہر اسے چھوڑ گیا تھا جس کی وجہ سے اس خاتون نے بچہ فروخت کرنے کا منصوبہ بنایا اور اپنی ایک دوست بالامنی سے رابطہ کیا۔ بالامنی کے بھائی کی اولاد نہیں تھی اور بالامنی کے بھائی نرسمہا راؤ اور اس کی بیوی پدماوتی نے 50 ہزار روپئے میں نومولود کو خریدنے کی خواہش ظاہر کی۔

فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟

جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟

پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

اچھی نوکری کا جھانسہ دے کر غیر ملکی لڑکی سے کیا گیا گھناؤنا کام

ماں اور بیوی نے ملکر ڈانٹا تو 22 سالہ نوجوان نے کیا زندگی کا خاتمہ

پولیس کے مطابق 23 دسمبر 2019 کو ایم لکشمی نے بھونگیر کے ایریا ہاسپٹل میں پیدا ہونے والے بچے کو فروخت کر دیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے سب کو گرفتار کر لیا.

5 سالہ بچی سے زیادتی کے ملزمان کو عدالت نے سنائی 7 برس بعد سزا

Leave a reply