اوچ شریف :انسانی جان بچانے والی ادویات،عوام کی قوتِ خرید سے باہر

اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان )انسانی جان بچانے والی ادویات،عوام کی قوتِ خرید سے باہر،غریب ،مزدور دیہاڑی دار طبقہ ادویات نہ خرید سکنے باعث بے موت مرنے لگے

تفصیل کے مطابق انسانی جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں سینکڑوں فیصد اضافہ ہو گیا۔ جس کی وجہ سے ادویات مارکیٹ سے غائب ہوگئیں،متبادل ادویات مہنگے داموں فروخت کی جارہی ہیں ،اس صورتحال سے مریض شدید پریشان ہیں۔ادھر چیک اینڈ بیلنس کا سسٹم نہ ہو نے کی وجہ سے ملٹی نیشنل کمپنیاں مرضی سے قیمتوں میں اضافہ کرر ہی ہیں، ڈاکٹرز کمپنیوں سے ساز باز کر کے مہنگی ادویات لکھ کر دیتے ہیں جس سے عام آدمی کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے ۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگی ادویات مہنگائی کے مارے عوام کیساتھ بھیانک مذاق ہے ، غریب کاتو اب یہ عالم ہے کہ نہ وہ جی سکتا ہے اور نہ ہی مر سکتا ہے ،مگر زندہ رہنے کے لئے بیماری کی صورت میں ادویات کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں، جن کو خریدنا عام آدمی کی دسترس سے باہر ہے۔اعلی حکام ذمہ داروں کیخلاف فوری کارروائی کریں

Leave a reply