جاپانی سفیرکی پاک فوج کےسربراہ سےملاقات:سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئےمکمل تعاون کی پیشکش

0
54

راولپنڈی:پاکستان میں آنے والے بدترین سیلاب سے ہونے والی تباہی کے بعد متاثرین کی بحالی کے لیے جاپان نے مکمل تعاون کی پیشکش کر دی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سپہ سالار سے جاپانی سفیر نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر جاپانی سفیر نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کیا اور سیلاب متاثرین سے اظہار تعزیت کی۔

بیان کے مطابق جاپانی سفیر نے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے پاکستان کو مکمل تعاون کی پیشکش کی اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کارروائیوں کو سراہا۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان علاقائی سلامتی کیلئے جاپان کے کردار کو سراہتا ہے،پاکستان، جاپان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو وسعت دینے خواہاں ہے، سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے عالمی برادری کا کردار اہم ہے۔

Leave a reply