مزید دیکھیں

مقبول

افسران شہریوں کے مسائل کی داد رسی کے لئے سرتوڑ کوششیں کریں، ڈی آئی جی آپریشنز

ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کا تھانہ غالب مارکیٹ اور گلبرگ کا اچانک دورہ کیا جس میں انھوں نے ہدایات جاری کیں کہ ایس ایچ اوز مخصوص کردہ اوقات میں خود سائلین کے مسائل سنیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہورساجد کیانی نے کہا ہے کہ ایس ایچ اوز مخصوص کردہ اوقات میں خود سائلین کے مسائل سنیں اور ان کے حل کیلئے موثر اقدامات عمل میں لائیں۔ کرائم کنٹرول اور ضابطہ اخلاق کی پابندی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔پولیس افسران کرائم کنٹرول کے لئے تمام وسائل اور صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تھانہ غالب مارکیٹ اور تھانہ گلبرگ کے دورہ کے موقع پرپولیس افسران سے گفتگو کے دوران کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنزساجد کیانی نے تھانوں کے فرنٹ ڈیسک، رپورٹنگ روم، حوالات، ریکارڈ روم سمیت مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔ڈی ایس پی گلبرگ سرکل و دیگر پولیس افسران اس موقع پر موجودتھے۔ساجد کیانی نے تھانوں کا ریکارڈ، رجسٹرز، عملے کی حاضری اور صفائی ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ بھی لیا۔انہوں نے مزید کہا کہ تھانے محکمہ پولیس کا آئینہ ہیں،حسن سلوک اور پیشہ ورانہ کارکردگی سے مثبت تشخص اُجاگر کریں۔پولیس افسران و جوان شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں، مسائل کی داد رسی کے لئے سرتوڑ کوششیں کریں۔