عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد اجمل وزیر خود میدان میں آ گئے،اہم اعلان کردیا

0
44

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق مشیر برائے اطلاعات خیبر پختونخواہ اجمل وزیر کا عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد بیان سامنے آگیا

سابق مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا اجمل خان وزیر کا کہنا ہے کہ سازشیوں نے راستہ روکنے کے لیے گھٹیا طریقہ اپنایا۔ میرے خلاف منظم سازش ہوئی ہے۔وزیراعظم عمران خان کے ویژن کا قائل ہوں،الزامات جس پر بھی لگے سامنا کرنا چاہیے۔

اجمل خان وزیر کا مزید کہنا تھا کہ مختلف اجلاسوں، بریفنگ کو کٹ کر کے من گھڑت آڈیو تیار کرائی گئی،جس معاملے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اس سے میرا تعلق ہی نہیں ہے۔ اشتہار محکمہ صحت کا تھا جس کا چیئرمین وزیر صحت ہوتا ہے،کمیٹی میں اعزازی ممبر تھا میرے پاس فیصلے کا اختیار ہی نہیں تھا۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر اور اشتہاری ایجنسی کے درمیان کمیشن لینے کی مبینہ آڈیو ٹیپ لیک ہونے کے بعد صوبائی حکومت نے انہیں عہدے سے ہٹانے کے ساتھ ساتھ تحقیقات کا حکم بھی دے دیا ہے

معاون خصوصی کامران خان بنگش کو اطلاعات کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے، جبکہ اجمل وزیر کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

بریکنگ، مشیر اطلاعات نے استعفیٰ دے دیا

وزیراعلی خیبرپختونخوا نے اجمل وزیر کے آڈیو ٹیپ سے متعلق چیف سیکرٹری کو مراسلہ ارسال کردیا ہے جس میں آڈیوٹیپ کے حوالے سے حقائق کی انکوائری کا کہا گیاہے۔

اجمل وزیر کا استعفیٰ طوطوں کی اڑان شروع ہو چکی ہے، سینیٹر روبینہ خالد

 

Leave a reply