او آئی سی کا وفد پہنچا لائن آف کنٹرول،کرے گا بھارتی دہشت گردی کو بے نقاب

0
42

او آئی سی کا وفد پہنچا لائن آف کنٹرول،کرے گا بھارتی دہشت گردی کو بے نقاب

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق او آئی سی کا 6 رکنی وفد لائن آف کنٹرول پہنچ گیا،او آئی سی سیکریٹری جنرل کے خصوصی ایلچی وفد کی قیادت کررہے ہیں

وفد کو بھارتی سیز فائر کی خلاف ورزیوں سے متعلق بریفنگ دی جائے گی،وفد کو لائن آف کنٹرول کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی،اوآئی سی کاوفد بھارتی جارحیت سے متاثرہ افراد سے ملاقات بھی کرے گا.

او آئی سی کا وفد بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں پر جائزہ رپورٹ مرتب کرے گا.گزشتہ روز شاہ محمود قریشی، فخر امام اور علی امین گنڈا پور سے بھی وفد نے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں

قبل ازیں گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان سے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کے نمائندہ خصوصی برائے جموں و کشمیر یوسف ایم الدوبے نے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ملاقات کی جس میں کشمیر کاز کے حوالے سے آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے او آئی سی کے وفد کے بروقت دورہ پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کا خیرمقدم کرتے ہوئے 5 اگست 2019ءکو بھارتی یکطرفہ فیصلے کے تناظر میں او آئی سی کی جانب سے جموں کشمیر کے عوام کی غیر متزلزل حمایت کو سراہا

کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

وزیراعظم نے مظلوموں کا مقدمہ دنیا کے سب سے بڑے فورم پررکھ دیا،فردوس عاشق اعوان

یوم یکجہتی کشمیر، پاک فوج نے جاری کیا کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے ملی نغمہ "کشمیر ہوں میں”

یوم یکجہتی کشمیر پر علی امین گنڈا پور نے کی قوم سے بڑی اپیل، کیا کہا؟

مقبوضہ کشمیر،کشمیری سڑکوں‌ پر،عمران خان زندہ باد کے نعرے، کہا اللہ کے بعدعمران خان پر بھروسہ

کشمیری اکیلے نہیں،ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں، غیر متزلزل حمایت جاری رہے گی،آرمی چیف

مسلح افواج کشمیریوں کے ساتھ ہیں، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا پیغام

خون کے آخری قطرے تک کشمیریوں کے ساتھ، نیول چیف کا دبنگ اعلان

او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کے نمائندہ خصوصی برائے جموں و کشمیریوسف ایم الدوبے نے گذشتہ سال مکہ مکرمہ اجلاس میں شرکت پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ کشمیر کاز سے اپنی وابستگی کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ او آئی سی کے ایجنڈے میں مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین سرفہرست آئٹم رہے ، یہ باضابطہ طور پر وزرائے خارجہ کی مجلس عاملہ (سی ایف ایم) اور اجلاسوں میں مضبوط قراردادوں کے ذریعہ کارروائی کا حصہ ہیں ۔

Leave a reply