او آئی سی سیکرٹری جنرل کے نمائندہ برائے کشمیر دورہ پاکستان مکمل کر کے واپس روانہ

0
36

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق او آئی سی سیکرٹری جنرل کے نمائندہ خصوصی برائے جموں و کشمیر یوسف ایم الدوبے پاکستان اور آزاد جموں وکشمیر کا اپنا دورہ مکمل کر کے واپس روانہ ہوگئے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق نمائندہ خصوصی نے اعلی سطح کے وفد کے ہمراہ دورہ پاکستان کے دوران وزیر اعظم عمران خان،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی،وزیر برائے امورکشمیر و گلگت بلتستان امین گنڈا پور اور سیکرٹری خارجہ سہیل محمود سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ آل پارٹیز حریت کانفرنس کے نمائندہ وفد نے بھی یوس الدوبے سے ملاقات کی اور انہیں مقبوضہ کشمیر کی کشیدہ صورتحال اور بالخصوص گزشتہ سال 5 اگست کے بعد بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات اور بھارت سمیت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔

کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

وزیراعظم نے مظلوموں کا مقدمہ دنیا کے سب سے بڑے فورم پررکھ دیا،فردوس عاشق اعوان

او آئی سی کے نمائندہ خصوصی سے کہا گیا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام حق خودارادیت کے حصول کی غرض سے حمایت کیلئے او آئی سی اور امت مسلمہ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔آزاد کشمیر کے دورے کے دوران او آئی سی وفد نے صدر اور وزیر اعظم آزاد کشمیر سے بھی ملاقاتیں کیں اور مظفر آباد میں مہاجر کیمپ اور ایل او سی کے دورہ کیا۔چکوٹھی میں ایل او سی کے دورہ کے موقع پر او آئی سی وفد کو بھارت کی جانب سے مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے نتیجے میں بے گناہ شہریوں کی شہادت اور مالی نقصنات کے حوالے سے بھی بریف کیا گیا۔

یوم یکجہتی کشمیر، پاک فوج نے جاری کیا کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے ملی نغمہ "کشمیر ہوں میں”

یوم یکجہتی کشمیر پر علی امین گنڈا پور نے کی قوم سے بڑی اپیل، کیا کہا؟

مقبوضہ کشمیر،کشمیری سڑکوں‌ پر،عمران خان زندہ باد کے نعرے، کہا اللہ کے بعدعمران خان پر بھروسہ

کشمیری اکیلے نہیں،ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں، غیر متزلزل حمایت جاری رہے گی،آرمی چیف

مسلح افواج کشمیریوں کے ساتھ ہیں، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا پیغام

خون کے آخری قطرے تک کشمیریوں کے ساتھ، نیول چیف کا دبنگ اعلان

یوس الدوبے نے کہا کہ مسلہ کشمیر و فلسطین ہمیشہ سے او آئی سی کے ایجنڈا میں سرفہرست رہا ہے اور کہا کہ مسلہ کشمیر بین الاقوامی تسلیم شدہ تنازعہ ہے جسے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے قراردادوں کے مطابق پر امن حل کرنے کی ضرورت ہے۔

قبل ازیں گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان سے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کے نمائندہ خصوصی برائے جموں و کشمیر یوسف ایم الدوبے نے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ملاقات کی جس میں کشمیر کاز کے حوالے سے آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے او آئی سی کے وفد کے بروقت دورہ پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کا خیرمقدم کرتے ہوئے 5 اگست 2019ءکو بھارتی یکطرفہ فیصلے کے تناظر میں او آئی سی کی جانب سے جموں کشمیر کے عوام کی غیر متزلزل حمایت کو سراہا

Leave a reply