تہران :نئی آئل فیلڈ دریافت، جس میں 53 ارب بیرل خام تیل موجود ہے۔تفصیلات کے مطابق ایران کے مجموعی طور پر تصدیق شدہ تیل کے ذخائر 150 ارب بیرل ہیں جبکہ ایران میں مزید ایک نئی آئل فیلڈ دریافت ہوئی ہے جو کل تیل کا ایک تہائی حصّہ ہے۔
طوفان بلبل نے بھارت اور بنگلادیش میں تباہی مچادی ، 8 ہلاک،20 لاکھ افراد بے گھر
ذرائع کے مطابق مغربی صوبے خوزستان میں واقع ہے جس کا رقبہ 2400 مربع کلومیٹر ہے۔واضح رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جوہری تنازعہ کے باعث امریکا کی جانب سے ایران پر اقتصادی پابندیاں عائد ہیں جس کی وجہ سے ایران کو عالمی منڈی میں تیل فروخت کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
پاکستانیو!تمہارا وزیراعظم عمران خان ریاست مدینہ پر کامل یقین رکھتا ہے : صدر مملکت
صدر حسن روحانی نے ایران کے شہر یزد میں خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ تیل کا یہ ذخیرہ زمین میں 80 میٹر کی گہرائی پر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک بڑی آئل فیلڈ ہے جو بوستان سے اومیدیاہ تک 2400 مربع کلومیٹر تک پھیلی ہوئی ہے۔ اھواز میں ایران کی سب سے بڑی آئل فیلڈ 65 ارب بیرل کی ہے جس کے بعد یہ دوسری بڑی آئل فیلڈ ہوسکتی ہے۔خیال رہے کہ اھواز بھی ایران کے مغربی صوبے خوزستان میں واقع ہے۔
نبی رحمت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی راہ پرچلنے والا ہر قسم کی غلامی سےآزاد ہوجاتا ہے، عمران خان
ایران تیل پیدا کرنے والے دنیا کے بڑے ممالک میں شامل ہے جو سالانہ اربوں ڈالر کا تیل برآمد کرتا ہے اور ایران کے تیل کے ذخائر دنیا میں چوتھے نمبر پر ہیں جبکہ خلیج میں ایک بڑی آئل فیلڈ ایران اور قطر کے درمیان مشترک ہے۔اِس آئل فیلڈ سے تیل نکالنے کی شرح میں صرف ایک فیصد اضافے سے ایران کو تیل سے حاصل ہونے والی آمدن 32 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا۔
33 ویں نیشنل گیمز کا آغاز، نیشنل گیمز کا میلہ سجنے سے قبل فل ڈریس ریہرسل