آتشزدگی کےشکار آئل ٹینکر سےآبادی کو بچانے والے ڈرائیورکور ہیڈ کوارٹر کوئٹہ میں نقد انعام اور اعزاز سے نوازا گیا

0
70

کوئٹہ:آتشزدگی کے شکار آئل ٹینکر کو جان پر کھیل کر آبادی سے دور لے کر جانے والے ڈرائیور کو آرمی چیف کی جانب سے اعزاز سے نوازا گیا-

باغی ٹی وی: 7 جون کو کوئٹہ میں ڈرائیور فیصل بلوچ نے اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر جلتے ہوئے آئل ٹینکر کو 3 کلومیٹر تک چلا کر اور اسے آبادی والے علاقے سے دور لے جا کر کئی قیمتی جانیں بچائیں۔

ڈرائیو کی جرات اور بے لوث کام کا اعتراف کے لیے، انہیں کور ہیڈ کوارٹر کوئٹہ میں مدعو کیا گیا، انہیں نقد انعام سے نوازا گیا اور آرمی چیف کی خصوصی ہدایات پر اعزاز سے نوازا گیا۔

ملک میں پری مون سون بارشوں کا آغاز

واضح رہے کہ رواں ماہ کوئٹہ کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر ایک نجی پیٹرول پمپ پر پیٹرول خالی کرتے ہوئے ایک ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی تھی پیٹرول پمپ پر موجود لوگوں کو بچانے کے لیے ٹینکر ڈرائیور محمد فیصل حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگ کے شعلوں میں لپٹے ٹینکر کو آبادی سے تقریباً 3 کلومیٹر دور لے گئے ٹینکر میں 20 ہزار لیٹر سے زائد پیٹرول موجود تھا اور اس کے پھٹنے کا خطرہ تھا-

وزیراعلیٰ بلوچستان نے آتشزدگی کے شکار آئل ٹینکر کو جان پر کھیل کر آبادی سے دور لے کر جانے والے ڈرائیور کے لیے 5 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا تھا-
وزیراعلیٰ نے آئل ٹینکر ڈرائیور فیصل کی جرات اور بہادری کو خراج تحسین پیش کیا تھا وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا تھا کہ محمد فیصل کی جرات اور بہادری قابل ستائش ہے، ٹینکر ڈرائیور نے اپنی زندگی خطرے میں ڈال کر لوگوں کی جانوں کو محفوظ بنایا-

صدر پاکستان کی بھارت میں پرامن مسلم مظاہرین پر وحشیانہ تشدد کی پرزور مذمت

علاوہ وزیراعظم آفس نے محمد فیصل کو ‘گیسٹ آف آنر ‘ کے طور پر اسلام آباد مدعو کر لیا وزیراعظم آفس کے سٹریٹجک ریفارمز شعبے کے سربراہ سلمان صوفی نے محمد فیصل کو ٹیلیفون کیا اور وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے ان کا شکریہ ادا کیا۔

سلمان صوفی نے ٹویٹر پرکہا تھا کہ فیصل وہ ہیرو ہے جس نے بلوچستان میں لاتعداد جانیں بچائیں، انہوں نے پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا مالی انعام کے علاوہ وزیراعظم کی درخواست پر محمد فیصل کو وزیراعلیٰ بلوچستان ان کی اہلیت کے مطابق ملازمت بھی دیں گے-

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کےدرمیان تیسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

Leave a reply