اوکاڑہ:رائیڈ سٹار موٹرسائیکل ماڈل 2024ء کی لانچنگ سَرمَنی،کثیر تعداد میں لوگوں کی شرکت

اوکاڑہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر)رائیڈ سٹار موٹرسائیکل ماڈل 2024ء کی لانچنگ سَرمَنی ،ملک بھرسے ڈیلرز، ڈسٹی بیوٹرز، تاجر حضرات اور صحافی برادری کی کثیر تعداد میں شرکت کی
رائیڈ سٹار پاکستانی موٹرسائیکل 2024ء ماڈل کی تقریبِ رونمائی فیکٹری کے لان میں منعقد ہوئی ، رائیڈ سٹار گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین عبدالرزاق گِل، سی ای او محمد شبیر چوہدری، ڈائریکٹر ایڈمن مرزا الطاف حسین بابر جبکہ مہمان خصوصی صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری چوہدری نوید احمد ، کرنل مظہر، انجمن تاجران اوکاڑہ کے وفد سمیت پاکستان بھر سے آٹو موبائل انجینئرز، ڈیلرز، ڈسٹری بیوٹرز، تاجر حضرات صحافی برادری اور آٹو موبائلز سے وابستہ لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے کیا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سٹار گروپ آف کمپنیز کے سی ای او محمد شبیر چوہدری نے رائیڈ سٹار موٹرسائیکل کی تاریخ اور جدت پر روشنی ڈالی انہوں نے بتایا کہ ہماری عام موٹرسائیکل بھی دوسری موٹر سائیکلوں سے زیادہ دیرپا مضبوط اور زیادہ ایوریج دینے والی موٹر سائیکل ہے پھر انہوں نے بتایا کہ ہماری کمپنی نے ایک ہائبرڈ موٹر سائیکل تیار کی جو پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی اور جدید ترین موٹر سائیکل ہے جو کہ پٹرول اور بیٹری دونوں طرح سے چل سکتی ہے اور سب سے بڑی خوبی اس کی یہ ہے کہ جب یہ موٹر سائیکل بیٹری پر چلے گی تو اس کا چَین ساتھ نہیں چلے گا یہ پاکستان میں سب سے پہلی موٹر سائیکل ہے جس میں یہ جدید ترین آلات سے لیس سسٹم لگایا گیا ہے

بیٹری پر چلنے والی موٹر سائیکل میں دو طرح کی بیٹری متعارف کروائی گئی ہے ایک ساٹھ وولٹ اور دوسری بہَتّر وولٹ کی بیٹری ہے یہ موٹر سائیکل پینسٹھ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی اور ایک بار بیٹری چارج کرنے پر ایک سو کلومیٹر سفر طے کرے گی اور اس کی طاقت کو بھی بڑھایا گیا ہے تاکہ عام موٹر سائیکل کی طرح اس پر دو یا تین اشخاص بیٹھ کر بآسانی سفر کر سکیں چوہدری محمد شبیر نے کہا کہ یہ تمام کریڈٹ میری پوری ٹیم کو جاتا ہے جس نے شب و روز انتھک محنت کرکے ایک قلیل عرصے میں بہت بڑی کامیابی کو یقینی بنانے میں اپنا بہترین اور بھرپور کردار ادا کیا

انہوں نے کہا کہ رائیڈ سٹار آٹو موبائلز کمپنی نے ایک ڈیڑھ سال کی قلیل مدت میں وہ کام کر دکھایا جو عام لوگوں کے بس کی بات نہیں ہے کمپنی کے سی ای او محمد شبیر چوہدری نے اپنے پوری ٹیم کو بار ہا دفعہ مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم نے ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا ہے اور اب آٹو موبائلز کی دنیا میں ہم نہ صرف اوکاڑہ بلکہ اوکاڑہ کے ساتھ ساتھ پاکستان کا نام بھی روشن کریں گے ڈیلرز، ڈسٹری بیوٹرز اور تاجر حضرات نے رائیڈ سٹار موٹرسائیکل 2024ء کے تمام ماڈلز کو بہت پسند کیا

کمپنی کے چیئرمین، چیف ایگزیکٹو، صدر سمیت پوری ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات اور تمناؤں کا اظہار کیا کمپنی کے چیئرمین عبدالرزاق گِل اور سی ای او محمد شبیر چوہدری نے آنے والے تمام معزز مہمانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا پروگرام کے اختتام پر شرکاء تقریب کی بہترین کھانوں سے تواضع کی گئی۔

Leave a reply