اوکاڑہ:سیوریج سسٹم تباہ،سکول کے راستے پر گندہ پانی جمع ،بچیوں کیلئے سکول جانا مشکل ہوگیا

اوکاڑہ باغی ٹی (نامہ نگار ملک ظفر)سیوریج سسٹم تباہ،سکول کے راستے پر گندہ پانی جمع ،بچیوں کیلئے سکول جانا مشکل ہوگیا
اوکاڑہ انتظامیہ کی کارکردگی اور بچیوں کا سکول جانا محال ہوگیا ۔ایک طرف پڑے لکھے پنجاب کا نعرہ اور دوسری طرف بچوں کا سکول جانا محال ہوگیا ۔حجرہ شاہ مقیم میں گزشتہ ایک ماہ سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کی میں شارع سیوریج سسٹم ناکارہ ہونے کے باعث گٹروں کے غلیظ پانی سے بھری پڑی ہے یہ ایسی اہم شارع ہے جہاں سے روزانہ ہزاروں طالبات گزر کر سکول جاتیں ہیں اور اس غلیظ پانی میں گر کر متعدد بار طالبات زخمی بھی ہو چکیں ہیں جبکہ چھوٹے بچوں کا تو اس غلیظ پانی سے گزر کر سکول جانا معمول بن چکا ہے جس کے باعث بچے مختلف قسم کی موزی امراض کا بھی شکار ہونے لگے ہیں شہریوں نے اس حوالے سے متعدد بار میونسپل کمیٹی اور ضلعی انتظامیہ سے رجوع کیا مگر انتظامیہ کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی ہے شہریوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے واقع کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

Leave a reply