گورنر ہاوس میں اولڈ روئینز یونین کی تقریب حلف برداری:کون شریک ہوا اورکون ہوا غائب اہم خبرآگئی

0
67

لاہور:گورنر ہاوس میں اولڈ روئینز یونین کی تقریب حلف برداری:کون شریک ہوا اورکون ہوا غائب اہم خبرآگئی ،اطلاعات کے مطابق آج گورنر ہاوس میں اولڈ روئینز یونین کی تقریب حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی

اولڈ روئینز یونین کی تقریب حلف برداری کی تقریب میں ڈی آئی جی جہانزیب نزیر خان نے بطور صدر اولڈ راوئینز یونین حلف لیا، وائس چانسلر کی شرکت کی

باغی ٹی وی کے مطابق گورنر ہاوس لاہور میں اولڈ راوئینز یونین کی تقریب حلف برداری میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے نو منتخب ایگزیکٹو کمیٹی سے حلف لیا-

 

 

ڈی ای جی جہانزیب نزیر خان نے بطور صدر اولڈ راوئینز یونین حلف لیا. ڈاکٹر عبدالباسط نے نئے جنرل سیکرٹری جبکہ طیب حسین رضوی نے بطور سینئر نائب صدر حلف لیا.

تقریب حلف برداری میں ڈاکٹر تنویر حسین بھٹی، ربیعہ افضل واہلہ عثمان سعید اور کرن خورشید بھی نئی ایگزیکٹو کمیٹی نے بھی شرکت کی. محمد جہانگیر اقبال خان نے بطور فنائنس سیکرٹری حلف لیا، اس موقع پر گورنر پنجاب اور وائس چانسلر نےنئی ایگزیکٹو کمیٹی کو مبارکباد پیش کی .

اس موقع پر گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ اچھی ٹیم کے بغیر کوئی ادارہ بھی ترقی نہیں کر سکتا، پنجاب بھر کی تمام یونیورسٹیز میں وائس چانسلرز کو میرٹ پر لگایا ہے،انہوں نے کہا کہ سنڈیکیٹ ممبران وائس چانسلرز کو سپورٹ کریں-

گورنر پنجاب نے کہ وائس چانسلرز کے خلاف سازشیں برداشت نہیں کروں گا۔ وائس چانسلر پروفیسر اصغر زیدی نے کہا کہ سابق طلباء کو اپنی مادری علمی کی ترقی میں مرکزی کردار ادا کرنا چاہیے۔ جہانزیب نزیر خان نے بطور صدر اولڈ راوئینز یونین کا منشور پیش کیا۔ تقریب حلف برداری میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے بھی شرکت کی

Leave a reply