ہم نے پی ڈی ایم کو نہیں چھوڑا ہے،سابق وزیر داخلہ رحمان ملک

0
38

سینیر ‏رہنماء پیپلزپارٹی سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کی بلاول ہاوَس کے باہر میڈیا سے گفتگو کی. گفتگو میں کہا کہ ہم نے پی ڈی ایم کو نہیں چھوڑا ہے، رحمان ملک ڈسکہ میں ن لیگ کی جیت پیپلزپارٹی کے موقف کی فتح ہے،ہر بات پر باہمی مشاورت ہونی چاہئیے نہ کہ ڈکٹیشن ،پاکستان پیپلز پارٹی ایک بڑی جماعت ہے جو عوام کے حق میں فیصلے کرتی ہے،جو فیصلہ سی اے سی کریگی وہی پی ڈی ایم کے سامنے رکھا جائیگا،جہانگیر ترین کی سیاست آنے والے دنوں میں ملکی سیاست میں ہل چل مچائی گی،پیپلز پارٹی کے دروازے ہر ایک کے لئے کھلے ہیں، دیکھتے ہیں کہ جہانگیر ترین کسی سے ملتے ہیں یا خود ڈرائیو کرنا چاہے گے،‏پوری دنیا میں ویکسین فری ہے اور ہمارے یہاں کاروبار ہورہا ہے،چوتھی لہر آنے والی ہے جس کیلئے پہلے تیاری کرنی چاہیے ،‏ویکسین فری کرنی چاہیے،ایس اوپیز پر عملدر آمد نہیں ہورہا،عوام ایس او پیز پر عمل کرے اور حکومت فری ویکسین فراہم کرے.

Leave a reply