Olxکے ذریعے شہریوں کو لوٹنے والا گینگ گرفتار
Olxکے ذریعے شہریوں کو لوٹنے والا شاہ زیب عرف فلکو جٹ راہزن گینگ گرفتار
ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر محمد عابد خان کی ہدایات کی روشنی میں مصطفی ٹاؤن پولیس نے شاہ زیب عرف فلکو جٹ راہزن گینگ کے 08 ارکان کوگرفتارکر لیا۔ ملزمان کے قبضہ سے02 پسٹلز،10 موبائل فونز، موٹر سائیکل اور ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی برآمدکی گئی۔
ڈی آئی جی آپریشنزکو Olx کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے کی شکایات موصول ہوئیں۔ ملزمان آن لائن خریدوفروخت کی سائٹ پر موبائل کی ایڈ لگا کر شہریوں کوپوش علاقوں میں بلاتے۔شہری مقررہ مقام پر پہنچتا تو اسلحہ کے زور پر واردات کرکے فرار ہوجاتے۔ ڈاکٹر عابد خان نے وارداتوں کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر حسن جاوید بھٹی کو ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا۔ ایس پی صدرنے ایس ڈی پی او سبزہ زار سرکل،ایس ایچ او مصطفی ٹاؤن واہلکاروں پر مشتمل ٹیم تشکیل دی۔
ایس ایچ او مصطفی ٹاؤن انسپکٹر جاوید اقبال چیمہ نے Olx کی ویب سائٹ پرگاہک بن کر ڈاکوؤں سے رابطہ کیاتو ملزمان اپنی لوکیشن باربار بدلتے رہے۔ایس ایچ او نے سٹرنگ آپریشن کے ذریعے ملزمان گرفتارکر لیا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے 25 کے قریب وارداتوں کا انکشاف کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر عابد خان نے ملزمان کی گرفتاری پر ایس ایچ او مصطفی ٹاؤن اور ٹیم کو شاباش دی۔
چائلڈ پورنوگرافی کے خلاف سائبر کرائم ونگ ایف آئی اے کا آپریشن جاری
ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟
بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟
بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی
سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات
فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف
چائلڈ پورنوگرافی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلانے کا کیس، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ
چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث ملزم گرفتار،کتنی اخلاق باختہ ویڈیوز شیطان صفت کے پاس برآمد ہوئیں
لڑکی کو نازیبا ،فحش تصاویر بھیجنے والا ملزم گرفتار
لڑکی بن کر لڑکوں کی نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنیوالا ملزم گرفتار
لڑکی زیادتی کیس، بھولا ریکارڈ کو رہا کرنے کا حکم
گاڑی میں اسلحہ کی نوک پر لڑکی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزمان گرفتار