پیرس اولمپکس میں پاکستان اپنی مہم آج سے شروع کرے گا۔
کشمالہ طلعت خواتین کی 10 میٹر ایئرپسٹل ایونٹ میں ایکشن میں ہوں گی۔ان کا ایونٹ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر ساڑھے 3 بجے ہوگا۔ ٹاپ 8 کی جنگ میں کشمالہ طلعت کا 44 شوٹرز سے مقابلہ ہوگا۔ کوالیفائی کرنے کی صورت میں دونوں کے فائنل راؤنڈز 28 جولائی کو ہوں گے
پیرس اولمپکس ، شوٹنگ کے مقابلوں میں قازقستان نے پہلا میڈل جیت لیا
پیرس اولمپکس میں شوٹنگ کے مقابلوں میں قازقستان نے پہلا میڈل جیت لیا ہے،غیرملکی میڈیا کے مطابق 10 میٹر ایئر رائفل مکسڈ ٹیم میں قازقستان نے برانز میڈل جیتا،قازقستان کی ٹیم نے جرمنی کو شکست دے کر برانز میڈل جیتا۔ پیرس اولمپکس میں چین نے پہلے دو گولڈ میڈل اپنے نام کر لیے،چین نے 10 میٹر ائیر رائفل مسکڈ ٹیم ایونٹ میں طلائی تمغہ اپنے نام کیا جبکہ جنوبی کوریا نے چاندی اور قازقستان نے کانسی کا تمغہ جیتا،علاوہ ازیں چین نے سنکرونائزڈ ڈائیونگ میں بھی گولڈ میڈل جیت لیا جبکہ امریکا نے سِلور اور برطانیہ نے برانز میڈل جیتا۔
پیرس اولمپکس، 10 میٹر ایئر پسٹل مینز کوالیفائر ،پاکستان کے گلفام جوزف 22ویں نمبر پر آئے،کوالیفائر کے ٹاپ 8 کھلاڑیوں نے اگلے راونڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا،مردوں کے 10 میٹر ایئر پسٹل مقابلوں میں گلفام سمیت 33 شوٹرز نے شرکت کی،گلفام جوزف 10 میٹر ائیر پسٹل مقابلوں میں حصہ لے رہے تھے، انہوں نے 600 میں سے 571 پوائنٹس حاصل کیے۔
دوسری جانب پیرس اولمپکس 2024 کی افتتاحی تقریب میں منتظمین نے مضحکہ خیز غلطی کرتے ہوئے اولمپکس کا جھنڈا الٹا لہرا دیا،افتتاحی تقریب کے موقع پر لہرائے گئے اولمپکس کے سفید جھنڈے پر اولمپکس کا نشان الٹا ہونے پر منتظمین کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،اففتاحی تقریب میں لہرائے جانے والے اولمپکس کے جھنڈے میں آپس میں جڑے ہوئے پانچ مختلف رنگوں کے دائروں کا نشان واضح طور پر الٹا نظر آیا، جو حصہ نیچے ہونا تھا وہ اوپر تھا اور بالائی حصہ نیچے تھا، اولمپکس کے آفیشل نشان میں تین دائرے اوپر اور دو دائرے نیچے ہیں جبکہ جبکہ پیرس اولمپکس میں کی تقریب میں جھنڈا لہرایا گیا تو دو دائروں کے نشان اوپر اور تین نیچے تھے
واضح رہے کہ پیرس کے مشہور دریائے سین پر رنگارنگ افتتاحی تقریب سے اولمپکس کا باقاعدہ آغاز ہو گیا، 205 ممالک کے دستوں کی کشتیوں کے ذریعے دریائے سین میں آمد ہوئی، پیرس اولمپکس کی مشعل بھی روشن کی گئی، افتتاحی تقریب میں 3 ہزار کے لگ بھگ فنکار پرفارم کر رہے ہیں،افتتاحی تقریب کے دوران روایتی انداز میں مختلف ملکوں کے دستوں کی آمد ہوئی، ایک کشتی پر دیگر چار ملکوں کے دستوں کے ہمراہ پاکستانی دستے کی آمد ہوئی، پاکستانی دستہ نیوزی لینڈ، عمان، یوگنڈا اور ازبکستان کے ساتھ آیا،پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں دستے کی آمد کے موقع پر جیولین تھروور ارشد ندیم نے پاکستانی پرچم تھاماہوا تھا، اُن کے ساتھ ایتھیلٹ فائقہ ریاض، سوئمرز جہاں آرا نبی، احمد درانی اور آفیشلز موجود تھے،پاکستانی شوٹر ز کشمالہ طلعت، گلفام جوزف اور جی ایم بشیر ایونٹ کے مقام سے تقریباً ساڑھے 3 گھنٹے کی مسافت پر ہونے کی وجہ سے افتتاحی تقریب میں شریک نہ ہوسکے.
پیرس اولمپکس کے دوران جسم فروشی کی روک تھام کیلئے خصوصی انتظامات
علاوہ ازیں جسم فروشی کا ڈر،پیرس اولمپکس میں جسم فروشی کی روک تھام کے لئے خصوصی دستہ تشکیل دیا گیا ہے، پولیس اس ضمن میں متحرک ہو چکی ہے،پیرس پولیس کے پریس آفس نے برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی جانب سے رپورٹ کردہ بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے ہوئے حکام غیر قانونی جنسی کاموں سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں،جسم فروشی کو روکا جائے،اس ضمن میں ایک خصوصی دستہ تشکیل دیا گیا ہے جو نگرانی کرے گا،فرانس 24 کے مطابق جسم فروشی کو روکنے کے لئے ادارے متحرک ہو چکے ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ جسم فروشی کا ہونا ناممکن ہے کیونکہ اولپمکس گیمز کے دوران ہوٹلز کی قیمتیں اتنی بڑھ چکی ہیں کہ سیکس ورکرز انہیں برداشت نہیں کر سکتے تاہم اگر کہیں ایسی کوئی اطلاع ملی تو فوری کاروائی ہو گی.
پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے چند گھنٹے قبل پیرس میں ہنگامہ آرائی
پیرس میں یونیسکو فورم: پاکستان کے نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کا عالمی اعتراف
پیرس اولمپکس گیمز میں32 کھیلوں کے 329 ایونٹس ہوں گے، اولمپکس کے لئے اب تک 80 لاکھ سے زیادہ ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں، اولمپک گیمز 11 اگست تک جاری رہیں گی جبکہ سکیورٹی کے لئے تقریباً 75000 فوجی تعینات کئے گئے ہیں
پاکستان سپورٹس بورڈ کی نااہلی،پیرس اولمپکس کیلئےاسپرنٹر فائقہ ریاض اکیلےٹریننگ پرمجبور
بھارتی فوجی افسران اور سائنسدان عورتوں کے "رسیا” نکلے
چڑیل پکی مخبری لے آئی، بابر ناکام ترین کپتان
محافظ بنے قاتل،سیکورٹی گارڈ سب سے بڑا خطرہ،حکومت اپنی مستی میں
شاہد خاقان عباسی کچھ بڑا کریں گے؟ن لیگ کی آخری حکومت
جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ
بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کےخواہشمند
قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار
سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا
حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام
جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ”
شیر خوار بچوں کے ساتھ جنسی عمل کی ترغیب دینے والی خاتون یوٹیوبر ضمانت پر رہا
مردانہ طاقت کی دوا بیچنے والے یوٹیوبر کی نوکری کے بہانے لڑکی سے زیادتی
پاکستان کی جانب سے دوستی کا پیغام اور مودی کی شرانگیزیاں
پاکستان کرکٹ مزید زبوں حالی کا شکار،بابر ہی کپتان رہے،لابی سرگرم
بابراعظم کے بھائی کا ذریعہ آمدن بتا دیں میں چپ ہو جاؤں گا، مبشر لقمان