عمر ایوب قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف مقرر

0
169
omar ayoub

نو منتخب اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اپنا چیمبر سنبھال لیا

عمر ایوب سولہویں قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر ہیں ،اپوزیشن چیمبر کا چارج سنبھالنے کے بعد پارٹی ایم این ایز نے عمر ایوب کو مبارک باد پیش کی،اپوزیشن چیمبر سنبھالنے کے بعد عمر ایوب نے دعا بھی کروائی

اپوزیشن لیڈر کے لئے نامزد امیدوار عمر ایوب کی سپیکر سے ملاقات ہوئی ہے،سپیکر ایاز صادق نے عمر ایوب کی درخواست کی تصدیق کر لی،سپیکر نے تسلی کے بعد عمر ایوب کو اپوزیشن لیڈر ڈکلیئر کر دیا،عمر ایوب قومی اسمبلی میں آزاد ارکان کے اپوزیشن لیڈر ہونگے,عمر ایوب خان کا کہنا ہے کہ مجھے اسپیکر ایاز صادق صاحب نے بحیثیت اپوزیشن لیڈر نوٹیفائی کر دیا ہے،قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے تقرر کا مرحلہ مکمل ہو گیا

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے جناب عمر ایوب کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف/ اپوزیشن لیڈر ڈیکلیئر کر دیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے آج اپوزیشن کے اراکین بیرسٹر گوہر علی خان، عمر ایوب اور ملک محمد عامر ڈوگر نے ملاقات کی،ملاقات میں قائد حزب اختلاف کی نامزدگی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا،قائد حزب اختلاف کے لیے عمر ایوب کا نام اپوزیشن کی طرف سے جمع کروایا گیا تھا۔سپیکر قومی اسمبلی نے قومی اسمبلی کے رولز آف پروسیجر اینڈ کنڈکٹ آف بزنس کے رول 39 کے تحت سکروٹنی کا عمل مکمل ہونے کے بعد عمر ایوب کو قائد حزب اختلاف ڈیکلیئر کر دیا۔ عمر ایوب کا نام اپوزیشن کی اکثریت کی طرف سے پیش کیا گیا تھا۔اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی کیلئے کاغذات جمع کرنے کا وقت کل مورخہ یکم اپریل 2024 کو شام 6 بجے تک تھا، مقرر وقت تک کسی دوسرے امیدوار کے کاغذات موصول نہیں ہوئے،

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اراکین اسمبلی کی تفصیلات جاری کردی ہیں، سنی اتحاد کونسل کے اراکین قومی اسمبلی کو آزاد ارکان ڈکلیئر کر دیا گیا،ابھی تک الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا نوٹیفکیشن نہیں بھیجا،جب تک الیکشن کمیشن سے پارٹی وابستگی کا نوٹیفکیشن نہیں آتا یہ ارکان آزاد تصور ہوں گے،

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے حکمران اتحاد کی تعداد 226طے کردی، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اپوزیشن کی تعداد 102طے کردی،اپوزیشن اتحاد میں ، قومی اسمبلی ایوان میں ارکان کی کل تعداد 328حلف اٹھا چکی ہے۔ قومی اسمبلی ایوان میں کل ارکان کی تعداد 336بنتی ہے،8 ارکان کی نشستیں تاحال خالی ہیں،

پی ٹی آئی کا سندھ میں سینیٹ انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان

گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے صوبے میں سینیٹرز بلامقابلہ منتخب کرنے کا مطالبہ دیا

بلوچستان، سینیٹ کی تمام 11 خالی سیٹوں‌پر امیدوار بلامقابلہ منتخب

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

Leave a reply