اداکار اور کامیڈین عمر شریف کو علاج کے لیے بیرون ملک روانہ کردیا گیا
عمرشریف کو ائیرپورٹ سے ائیرایمبولیس منتقل کرکے روانہ کیا گیا عمرشریف جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرائیرایمبولیس میں منتقل کئے گئے ائیرپورٹ انتظامیہ کیجانب سے گلدستہ پیش کیا گیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا، عمر شریف کی امریکا روانگی کے لئے سول ایوی ایشن اتھارٹیکی جانب سے ایئر پورٹ پر خصوصی انتظامات کئے گئے تھے اور گھر سے کراچی ایئر پورٹ پر موجود ایئر ایمبولینس میں منتقل ہونے کے بعد ایمبولینس کے ڈاکٹرز نے عمر شریف کا طبی معائنہ کیا جبکہ اس موقع پر ان کے بیٹے جواد عمر نے اپیل کی کہ والد کی طبیعت بحالی کے لئے دعا کیجئے گا ہمیں دعاﺅں کی ضرورت ہے۔
قبل ازیں ڈاکٹروں نے آج صبح بھی عمر شریف کا معائنہ کیا تھا ڈاکٹروں کی جانب سے اہل خانہ کوعمرشریف کی صحت سے آگاہ کیا گیا۔ عمر شریف نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے درحقیقت وزیراعظم عمران خان علاج میں مدد کی اپیل کی تھی جس پر وزیراعظم کی طرف سے نوٹس بھی لیا گیا تھا۔
اداکار عمرشریف کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر نے علاج کے لیے امریکہ جانے کامشورہ دیا ہے،ہمیشہ فلاحی کاموں میں وزیراعظم کی آواز پر لبیک کہتا رہاہوں،امید ہے کہ اس مشکل وقت میں وزیراعظم عمران خان مدد کریں گے وزیراعظم ہاؤس کیطرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی حکومت نے عمر شریف کے بیرون ملک علاج کا تمام خرچ اٹھانے کی پیشکش کر دی ہے۔