ایک طرف اسرائیل کی عربوں سے دوستیاں تودوسری طرف وحشیانہ بمباری

0
38

دمشق: ایک طرف اسرائیل کی عربوں سے دوستیاں تودوسری طرف وحشیانہ بمباری،اطلاعات کے مطابق شام کے سرکاری میڈیا کے مطابق اسرائیل نے حملوں میں دمشق کے مضافات اور جنوبی قنیطرہ کو نشانہ بنایا، تاہم اس کارروائی میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

یہ فضائی حملے اسرائیل کے زیر قبضہ گولان کی پہاڑیوں سے کیے گئے۔ ادھر اسرائیلی فوج نے اس معاملے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا اور حملے کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی اسرائیل نے شام پر فضائی حملے کیے تھے جن میں 3 شامی فوجیوں اور ایرانی جنگجوؤں سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

Leave a reply