آن لائن گیم پب جی پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ

آن لائن گیم پب جی پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ
باغی ٹی وی :پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے آن لائن گیم پب جی پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ٹی اے نے یہ فیصلہ لاہور ہائیکورٹ کی ہدایت کی روشنی میں 9 جولائی کو کی گئی تفصیلی سماعت کے بعد کیا ہے۔ سماعت میں دلچسپی کی حامل دیگر فریقین نے بھی شرکت کی۔ پی ٹی اے نے پب جی کی انتظامیہ سے پب جی کے سیشنز، پاکستان میں استعمال کنندگان کی تعداد اور کمپنی کی طرف سے نافذ کردہ کنٹرولز کی تفصیلات طلب کی تھیں تاہم پب جی کی طرف سے جواب موصول نہیں ہوا۔
واضح‌رہےکہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے پب جی گیم پر پابندی کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

جسٹس عامر فاروق نے پب جی کمپنی کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔ پب جی کمپنی کے وکیل اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کا وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔

درخواستگزار کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ ہم نے پی ٹی اے کے 9 جولائی کے اجلاس میں شرکت کی تھی۔ ہمیں پی ٹی اے نے سماعت کا بتایا لیکن وہاں گئے تو مشاورتی اجلاس ہوا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ پی ٹی اے کو چاہیے تھا ماہر نفسیات کو بلاتے، ان سے رائے لیتے کہ اس کا اثر کیا ہے.معزز جج نے پی ٹی اے کے وکیل سے استفسار کیا کہ گیم پر پابندی قانون کی کس شق کے تحت لگائی؟.
وکیل پی ٹی اے نے بتایا کہ اس میں اسلام کے خلاف کچھ مواد نظر آیا جس کی وجہ سےپابندی لگائی۔ عدالت نےاستفسار کیا کہ بتائیں غیراسلامی مواد میٹنگ منٹس میں کہاں لکھا ہے؟

Comments are closed.