
دنیا بھر مین پھیلی عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں آن لائن شاپنگ کا رجحان بڑھ گیا ہے انٹرنیٹ کے ذریعے گھر بیٹھے ہی آن لائن اشیائے ضرورت کی خریداری کی جاسکتی ہے۔
باغی ٹی وی :اس دورميں جہاں ایک جانب آن لائن پروسیس سے لوگوں کیلئے شاپنگ میں آسانی ہوگئی ہے تو دوسری طرف فراڈ بھی عام ہوگئے ہیں۔ جس کا شکار پاکستان کی نامور ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین بھی ہو گئیں ہیں جس کی تفصیلات نادیہ حسین نے سوشل میڈیا پر بھی شئیر کیں ہیں۔
اداکارہ نادیہ حسین نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شئیر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ایسا پارسل ملا جس کا انہوں نے آرڈر ہی نہیں کیا اور اس میں سے استعمال شدہ کمبل نکلا۔
https://www.instagram.com/p/CCaiDAmJ_ae/
نادیہ حسین نے بتایا کہ ایک آن لائن جعلی پارسل ملا ہے جو کہ انہوں نے آرڈر نہیں کیا تھا اور انہوں نے بے دھیانی میں اس کے پیسے 4250 روپے بھی ادا کر دئیے کیونکہ وہ باقاعدگی سے آن لائن شاپنگ کرتی ہیں اس لئے ان کو دھیان نہیں رہا کہ یہ آرڈر انہوں نے دیا تھا کہ نہیں-
اداکارہ نے عوام سے اپیل کی کہ براہ کرم پارسل بیچنے والے اور بھیجنے والے کے بارے میں معلومات سے واقف رہیں خدارا ایسا کوئی آن لائن پارسل جس پر بھیجنے والے یا فروخت والے کی تفصیل نہ لکھی گئی ہو ہر گز وصول نہ کریں اور اس کے لیے رقم بھی ادا نہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ ان کی ویڈیو بنانے کا مقصد صرف آپ سب کو متنبہ کرنا تھا کہ یہ آپ کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے لہذا اس چیز سے خبردار رہیں-