پینسلوانیہ: کولیسٹرول کا بھگانا ہے تو ایواکاڈوکھانا ہے، ماہرین طب نے نیا غذائی نسخہ بتادیا ، تفصیلات کے مطابق ناشپتی یا ایواکاڈو اب پاکستان میں بھی دستیاب ہے اور اس کا باقاعدہ استعمال صحت کے لیے مضر کولیسٹرول ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
پہلے زرداری تو اب خورشید شاہ کی طبیعت بگڑ گئی
پاکستانی ماہرین طب کا بھی یہی کہنا ہےکہ اگرچہ اس مطالعے میں لوگوں کی کم تعداد نے حصہ لیا ہے لیکن اس کی اہمیت سے انکارنہیں کیا جاسکتا۔ اس ضمن میں پینسلوانیا اسٹیٹ یونیورسٹی نے 21 سے 71 سال کے 45 ایسے شرکا کو شامل کیا جو موٹاپے کی جانب مائل تھے اور ان کا وزن بڑھا ہوا تھا۔
ان تمام شرکا کو دو ہفتے تک خاص غذائی چارٹ دیا گیا جو امریکی اندازِ خوراک (ڈائٹ) کے لحاظ سے مرتب کیا گیا تھا۔ اس کےبعد ماہرین نے اٹکل سے (رینڈملی) تین غذائی چارٹ مزید پانچ ہفتے تک شامل کئے۔
اینٹی ٹینک میزائل سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد
غذائی پلان میں کم چکنائی والی غذا، درمیانی درجے کی چکنائی والی غذا اور ایک ایواکاڈو اور تیسرے پلان میں درمیانے درجے والی چکنائی بغیر ایواکاڈو کے کھلائی گئی۔ لیکن اس تیسری قسم کی غذا میں اضافی طور پر صحت بخش چکنائیاں دی گئیں جن کی کچھ مقدار مونو سیچیوریٹڈ فیٹی ایسڈز کی صورت میں مگرناشپتی میں موجود ہوتی ہے۔
پانچ ہفتوں بعد نتیجہ برآمد ہوا کہ جن افراد کو ایواکاڈو دیا گیا تھا ان میں ایل ڈی ایل کولیسٹرول کی مقدار پہلے کے مقابلے میں کم ہوئی اور ماہرین اس کولیسٹرول کو ہی دل و جاں کی دشمن چکنائی تصور کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ ایواکاڈو یا مگرناشپتی والی غذائیں کھانے کے بعد بھی شرکا ایل ڈی ایل کے آکسیڈائزڈ ذرات کم کم پائے گئے ۔
داعش نے ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کی تصدیق کردی، نیا خلیفہ مقرر
جن افراد نے ایواکاڈو والی غذا کھائی تھی کافی عرصے بعد ان کے جسم میں لیوٹائن نامی اینٹی آکسیڈنٹ کی اچھی مقدار برقرار رہی جو اس کے دیگر بہترین فوائد کو بیان کرتی ہے۔اس لیے ماہرین کا کہنا ہےکہ وہ گھرمیں ایسے پھل وغیرہ ضروررکھیں ،یہ علاج بھی اور غذابھی ہے، اس میں بہت شفابھی ہے ،