ٹھٹھہ: شہر وگردونواح میں کھلے عام منشیات کی فروخت جاری، پولیس حصہ لیکر خاموش

باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ( نامہ نگار راجہ قریشی )شہر وگردونواح میں کھلے عام منشیات کی فروخت جاری، پولیس حصہ لیکر خاموش
تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ شہر اور اس کے آس پاس گاؤں میں منشیات کی کھلے عام فروخت جاری ہے، جنگشاھی , جھمپیر ، ساکرو، گاڑہو ، گھارو , دابیجی سمیت بیشتر علاقوں میں منشیات آئس، چرس ،گٹکہ، کچی شراب شامل ہیں ذرائع کاکہناہے کہ جنگشاھی میں نواب ھالو نامی شخص کی کچی شراب کی فیکٹری کھلے عام چل رہی ہے جس کی اطلاع مکلی تھانہ ایس ایچ او کو دی گئی کارروائی کے لۓ ایس ایچ نے بہانہ بنایا کہ ہمارے پاس پٹرول نہیں ہے اور نہ ہی نفری ہے لیکن جب ایس ایچ او مکلی تھانے کو کسی عزت دار خاندان کے گھروں میں گھسنا ہو تو پھر بیوہ خاتون جو عدت میں ہو اس کا بھی خیال نہیں کیا جاتا کیونکہ انہیں وہاں سے منتھلی نہیں ملتی ، تب ایس ایچ او مکلی کے پاس پٹرول بھی ہوتا ہے اور نفری بھی موجود ہوتی ہے اور چادرچادردیواری کے تقدس کا خیال بھی نہیں رکھاجاتاجب بات ہو منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کی پھر ایس ایچ او مکلی کے نئے دور کاتھانیدار بن جاتا ہے. دوسری طرف جھمپیر شھر میں کھلے عام آئس فروخت جاری ہے اور ٹھٹھہ شھر تو منشیات کا مین أڈہ بن گیا ہے جہاں پر صرف آئس اور بہت سی منشیات کھلے عام بک رہی ہے لیکن کارروائی صرف کاغذوں تک محدود ہے-

Leave a reply