fbpx

اوپونے ایف 19 سیریز کا نیا سمارٹ فون متعارف کرادیا

اوپو نے مارچ میں ایف 19 پرو اور ایف 19 پرو پلس متعارف کرائے تھے اور اب اس سیریز کا تیسرا اسمارٹ فون ایف 19 پیش کیا گیا ہے اوپو ایف 19 پرو پلس 5 جی فون ہے ، ایف 19 پرو 4 جی فون ہے-

باغی ٹی وی : اوپو ایف 19 کو سری لنکا میں متعارف کرایا جارہا ہے اور جلد دیگر ممالک میں بھی صارفین کو دستیاب ہوں گے۔

اوپو ایف 19 میں 6.43 انچ کا امولیڈ ڈسپلے ایف ایچ ڈی پلس ریزولوشن کے ساتھ دیا گیا ہے فون میں اوپر بائیں کونے میں پنچ ہول ڈیزائن میں 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا چھپا ہوا ہےجبکہ فنگرپرنٹ اسکینر بھی ڈسپلے کے اندر نصب ہے یہ بالکل ویسا ہی لگتا ہے جیسے پچھلے سال کے اوپو ایف 17 میں تھا۔

فون کے اندر اسنیپ ڈراگون 662 پراسیسر موجود ہے جبکہ 5000 ایم اے ایچ بیٹری 33 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ ہے در حقیقت ، اوپو بیٹری اور چارجنگ سسٹم کو ایف 19 کا سب سے بیسٹ ویژن قرار دے رہا ہے اوپو ایف 19 میں 33 واٹ ڈبلیو فاسٹ چارجنگ ہے ، جو تقریبا 72 منٹ میں بیٹری کو ری چارج کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے-

ایف 19 میں 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

اینڈرائیڈ 11 کا امتزاج اوپو کے کلر او ایس 11.1 سے کیا گیا ہے جبکہ فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے۔

ایف 19 کا مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرے اس سیٹ اپ کا حصہ ہیں یہ تمام کیمرے مستطیل سلائیڈ کی شکل میں ہیں جس میں ایل ای ڈی فلیش بھی ہے۔

یہ فون 2 رنگوں میں دستیاب ہوگا تاہم کمپنی نے فی الحال قیمت اور دستیابی کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔

ہواوے وائرلیس چارجنگ ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لئے تیار

چینی کمپنی شیاؤمی نے پہلا فولڈایبل اسمارٹ فون لانچ کر دیا

لینووو لیگیون ٹو پرو گیمنگ اسمارٹ فون متعارف کرانے کے لئے تیار

چینی اسمارٹ موبائل فون کمپنی شیاؤمی کی ذیلی کمپنی بلیک شارک نے گیمنگ فونز متعارف…

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.