وزیراعظم اسمبلی پہنچ گئے، کاروائی شروع، کتنے اراکین موجود؟ اپوزیشن کا کونسا رکن اسمبلی پہنچ گیا؟

0
32

وزیراعظم اسمبلی پہنچ گئے، کاروائی شروع، کتنے اراکین موجود؟ اپوزیشن کا کونسا رکن اسمبلی پہنچ گیا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان اسمبلی ہال میں پہنچ گئے

اسپیکراسد قیصر کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہو گیا،وزیراعظم عمران خان اسمبلی میں پہنچے تو پی ٹی آئی اراکین نے وزیر اعظم کے حق میں نعرے لگائے،اپوزیشن نشستوں پر نوٹوں کے ہار رکھ دیئے گئے وزیراعظم عمران خان اسمبلی ہال میں موجود ہیں،وزیراعظم عمران خان اور شاہ محمودقریشی نے ایوان میں آپس میں بات چیت کی

قومی اسمبلی کے ایوان میں 176 حکومتی اور اتحادی ارکان موجود ہیں،اپوزیشن رکن محسن داوڑ بھی قومی اسمبلی ایوان میں پہنچ گئے اجلاس میں وزیراعظم کے اعتماد کے ووٹ کی قرارداد پیش کی جائے گی اسمبلی گیلری میں وزیراعلیٰ سندھ کے علاوہ تینوں صو بوں کےوزہراعلیٰ موجود ہیں

وزیراعظم پر اعتماد کے ووٹ کی قرار داد تیار کر لی گئی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی وزیراعظم پر اعتماد کے ووٹ کی قرار داد پیش کریں گے آرٹیکل 91 کی شق 7 کے تحت وزیراعظم ایوان سے اعتماد کا ووٹ لیں گے اعتماد کے ووٹ کے بعدکامیابی کی صورت میں وزیراعظم ایوان سے خطاب کریں گے

حکومتی اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز بھی خطاب کریں گے ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی، ق لیگ کے طارق بشیر چیمہ خطاب کریں گے

اسلام آباد سیٹ سے شکست، وزیراعظم کا ایسا فیصلہ کہ سن کر مریم اور مولانا کی خواہش ہوئی پوری

وزیراعظم کا اعتماد کاووٹ ،اوپن ہو گا یا سیکرٹ؟ اعلان ہو گیا

چیئرمین سینیٹ کا انتخاب ،کن سینیٹرز کا کردار بڑھ گیا، سب کی نگاہیں ان کی طرف

سینیٹ میں تحریک انصاف اکثریتی پارٹی بن گئی،ن لیگ کونسے نمبر پر؟

سینیٹ میں شکست کے بعد پی ٹی آئی حکومت کا اخلاقی جواز ختم،سابق وزیراعظم

کون ہو گا اگلا چیئرمین سینیٹ؟ اپوزیشن نے اعلان کر دیا

سینیٹ میں شکست کا ذمہ دار کون؟ وزیراعظم نے سب کو بلا لیا

ایک کے بعد ایک وار،اب کون ہو گا اپوزیشن کا نیا شکار،مبشر لقمان کے انکشاف سے پی ٹی آئی میں کھلبلی مچ گئی

وزیراعظم کا اعتماد کا ووٹ، اپوزیشن نے اراکین اسمبلی کو اہم ہدایات دے دیں

کپتان کا کمال، مریم اور بلاول کی راہیں پھر جدا؟

اور پھر اس بار بلاول مان ہی گئے، ایسا فیصلہ کیا کہ مولانا فضل الرحمان اسلام آباد چھوڑ گئے

سینیٹ انتخابا ت کے دوران ووٹ کیسے کاسٹ کیا تھا؟ زرتاج گل نے ایک بار پھر بتا دیا

سینیٹ انتخابات میں کیا اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل تھی؟ شیخ رشید نے دیا جواب

340 کے ایوان میں حکومتی اتحاد کی تعداد 180 جبکہ اپوزیشن کے پاس 160 ووٹ ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کو ایوان کا اعتماد حاصل کرنے کے لئے قومی اسمبلی کے 171 ارکان کی حمایت حاصل کرنا ضروری ہوگی جبکہ اس وقت ایوان زیریں میں حکومتی اتحاد کے ارکان کی تعداد 180 ہے۔

Leave a reply