کراچی : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کی تحریک کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ایم کیوایم نے ہمیشہ ساتھ دیا حالات آپ کے سامنے ہیں، ایم کیوایم کے دفاترز جل کھل جائیں گے۔

باغی نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ایم کیوایم اراکین سے ملاقات کی، وزیراعظم نے ایم کیوایم کے 4 رہنماوں سے فردا ًفردا ًہاتھ ملایا، وزیراعظم مصافحہ کے بعد خالد مقبول صدیقی کا ہاتھ تھامے رہے، وزیراعظم سے ملاقات میں ایم کیو ایم کا کوئی رکن سندھ اسمبلی شامل نہیں،

وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ پی ٹی آئی کے4 اراکین سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ ، بلال غفار، خرم شیرزمان اور ارسلان تاج ہیں، وزیراعظم عمران خان اور ایم کیوایم وفد کے درمیان 25 منٹ تک بہادر آباد مرکز ملاقات ہوئی۔

وزیراعظم سے سوال کیا گیا کہ عدم اعتماد کامیاب ہوگئی تو کیا کریں گے؟ جس پر عمران خان نے کہا کہ مشکلیں اتنی پڑیں کہ آسان ہوگئیں۔ یہ گیم وہاں جا رہی ہے جس کا میں ایکسپرٹ ہوں۔ ہر دن نئے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور میں اس کیلئے تیار ہوں، چھٹیاں تب کیں جب مجھے کورونا ہوا تھا۔

وزیراعظم عمران خان سے خالد مقبول صدیقی نے موجودہ سیاسی صورتحال پر مکالمہ کیا کہ سیاسی صورتحال کو کیسے دیکھ رہے ہیں؟ جس پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حالات آپ کے سامنے ہیں ایم کیوایم کا ساتھ چاہیے، ایم کیوایم نے ہمیشہ ساتھ دیا ہے، عدم اعتماد کی تحریک کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہمارے دفاتر اب تک نہیں کھلے ہیں، جس پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آپ کے دفاتر جلد کھل جائینگے۔ مزید برآں وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ کراچی پہنچنے والوں میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور علی زیدی بھی شامل ہیں۔ جیونیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان مرکز بہادرآباد پہنچے تو سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے، پنڈال میں موجود تمام افراد کو موبائل کے استعمال سے روک دیا گیا، وزیراعظم عمران خان نیشنل اسٹیڈیم میں احساس پروگرام کے تحت تقریب میں شرکت کریں گے۔

Shares: