اپوزیشن کی امیدوں پرپانی پھرگیا:عثمان بزداراگلےپانچ سال کےلیے بھی وزیراعلیٰ

0
36

لاہور:اپوزیشن کی امیدوں پرپانی پھرگیا:عثمان بزداراگلےپانچ سال کےلیے بھی وزیراعلیٰ تنقید کی زد میں رہنے والے عثمان بزدار کا کارنامہ، برسوں بعد، پہلی مرتبہ پنجاب کے ذمے مجموعی قرضے میں کمی لا کراپنی اہلیت ثابت کردی ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ذمے مجموعی قرضوں کا حجم997.7ارب روپے تھاجو رواں مالی سال کے اختتام پر 956.4ارب روپے کی سطح پر آ گیا ۔

پنجاب کے ذمے مجموعی قرضوں میں 5.2ارب روپے کے مقامی جبکہ 951.2ارب روپے کے بیرونی قرضے شامل ہیں۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ برسوں بعد پہلی مرتبہ پنجاب کے واجب الادا قرضوں میں کمی آئی ہے۔

اس حوالے سے کچھ عرصہ قبل سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے دور کے اختتام پر پنجاب کے خزانے میں اربوں روپے موجود تھے، تاہم اس کے بعد شہباز شریف کے 10 سالہ دور میں پنجاب مسلسل قرضوں میں ڈوبا رہا۔

Leave a reply