بھارتی پنجاب کے کسانوں‌پرمظالم،خالصتان تحریک کوجلا بخشنے لگے

0
20

بھارتی حکومت کی سفاکانہ پالیسیوں سے تنگ متعدد کسان حمایتی پنجابی شخصیات جن میں ایکٹرز، سنگرز اور کھیلوں کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے پنجابی شخصیات نے بھارتی حکومت کی جانب سے ملنے والے اعزازات واپس کرنے کا اعلان کر دیا ہے، اس وقت 96000 ٹریکٹرز اور ایک کروڑ سے ذیادہ کسان بھارتی حکومت کے خلاف میدان میں ہیں جن میں ذیادہ تر تعداد بھارتی پنجاب سے تعلق رکھتی ہے.

بھارتی حکومت کی جانب سے کسان کش فیصلوں اور کسانوں پہ مظالم کے بعد بھارتی پنجاب سے اٹھنے والی کسان تحریک، اب خالصتان تحریک کا رخ اختیار کرتی جا رہی ہے پنجاب کے کسانوں کا کہنا ہے کہ بھارت حکومت انہیں انکی زمینوں سے محروم کرنا چاہتی ہے، دنیا بھر میں موجود سکھوں نے پنجاب سے تعلق رکھنے والے کسانوں پہ بھارتی حکومت کے مظالم کے بعد خالصتان تحریک میں ایک نئی جان ڈال دی ہے اور دنیا بھر میں رہنے والے سکھ متعدد ممالک میں بھارتی قونصلیٹ کے سامنے احتجاج کرتے نظر آرہے ہیں جن کا مطالبہ ہے کہ انہیں بھارت سے آزاد کیا جائے اور پنجاب کو خالصتان بنایا جائے.

دوسری جانب کسانوں کا کہنا ہے کہ اگر انہیں تین سال بھی یہ احتجاج جاری رکھنا پڑے وہ احتجاج کریں گے کیونکہ وہ اپنا بوریا بستر راشن لیکر مکمل تیاری کیساتھ دہلی آ رہے ہیں. جس طرح یہ تحریک تیزی سے آگے بڑھ کر خالصتان تحریک کا رخ اختیار کرتی جا رہی ہے، دنیا بھر میں سکھ منظم ہو رہے ہیں، یہ تحریک دہلی تک جا کر نہایت خطرناک صورتحال اختیار کر سکتی ہے.

#انوکھاسپاہی

Leave a reply