تنخواہوں سے متعلق خبر پر پی آئی اے کا موقف سامنے آیا ہے
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر آپریشن کے متاثر ہونے کا کوئی خدشہ نہیں ،پی آئی اے ملکی معاشی صورتحال کے باعث اس ماہ مالی مشکلات کا شکار ہوئی ،چند ضروری ادائیگیوں کے باعث ان مشکلات میں اضافہ ہوا ،تاہم پی آئی اے نے گروپ 1 تا 4 کے سٹاف کی تنخواہیں وقت پر ادا کیں ،افسران و دیگر عہدیداران کی تنخواہوں میں چند روز کی تاخیر ہوئی ہے تاہم وہ اگلے چند روز میں ادا کردی جائیں گی پائلٹس سمیت تمام پی آئی اے افسران مکمل جانفشانی اور ذمہ داری سے اپنے فرائض کی ادائیگی میں مصروف ہیں اور پی آئی اے کا آپریشن مکمل طور پر فعال ہے چند عناصر کی جانب سے آپریشن متاثرکرنے کی خبر شائع کروانے کی کوشش بے بنیاد اور گمراہ کن ہے
طیارہ حادثہ، تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل
لاشوں کی شناخت ،طیارہ حادثہ میں مرنیوالے کے لواحقین پھٹ پڑے،بڑا مطالبہ کر دیا
کراچی طیارہ حادثہ،طیارہ ساز کمپنی ایئر بس نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی
میڈیا رپورٹس کے مطابق کہا جا رہا تھا کہ فنڈز نہ ہونے کے سبب پی آئی اے کے افسران بشمول پائلٹس اورفضائی عملے کو مارچ کی تنخواہ نہ مل سکی۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے ملازمین اور فضائی عملہ تنخواہوں سے محروم ہے، فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے پی آئی اے کے پے گروپ 5سے10کے افسران سمیت پائلٹس اور فضائی عملے کو مارچ کی تنخواہ تاحال نہ مل سکی۔ماہ رمضان کے آخری عشرے کے باوجود تنخواہوں کی عدم ادائیگی پرملازمین و افسران میں تشویش پائی جارہی ہے۔