اور کپتان گھبرا گیا، کابینہ اجلاس ملتوی،اسلام آباد سے جانے کا فیصلہ ہو گیا

0
50

اور کپتان گھبرا گیا، کابینہ اجلاس ملتوی،اسلام آباد سے جانے کا فیصلہ ہو گیا

حکومتی اتحادیوں کی ناراضگیاں اور اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقاتیں، وزیراعظم نے کابینہ اجلاس ملتوی کردیا

وزیراعظم عمران خان ہنگامی طور پر بلوچستان کا دورہ کریں گے اور بلوچستان میں حکومت کی اتحادی جماعت کی جانب سے تحفظات کے اظہار کے بعد اتحادی جماعت کے رہنماؤں سے ملیں گے اور انکے تحفظات دور کریں گے، بلوچستان کے دورہ کے بعد وزیراعظم عمران خان کے لاہور کے دورے کا بھی امکان ہے،

وزیر اعظم عمران خان کل منگل کو کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ کریں گے ،وزیراعظم عمران خان کو کوئٹہ دورے کے دوران بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی ، وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث کل وفاقی کابینہ کا ہفتہ وار اجلاس نہیں ہوگا ،وزیراعظم کو نوشکی میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن پر بریفنگ دی جائے گی، وزیراعظم سے کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان اور گورنر ملاقات کریں گے، وزیراعظم سیکیورٹی امور سے متعلق اہم اجلاس کی صدارت کریں گے، وزیراعظم کو بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی، بلوچستان ترقیاتی پیکج میں پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا،

واضح رہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کا بھی اجلاس ہوا جس میں پی ٹی آئی سے تعلقات کے حوالہ سے نظر ثانی پر جائزہ لیا گیا،پی ٹی آئی کی اتحادی جماعت بی اے پی کی قیادت کی اہم بیٹھک میں بلوچستان عوامی پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ بلوچستان ،چیئرمین سینیٹ سمیت اراکین قومی وصوبائی اسمبلی نے شرکت کی

بی اے پی کی قیادت نے وفاقی حکومت کی جانب سے پارٹی کو نظرانداز کیے جانے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی اتحادی جماعت ہونے کے باوجود بی اے پی کو اسکا مقام نہیں دیا جارہا۔ وفاقی کابینہ میں بی اے پی کی نمائندگی نہ ہو نے کے برابر ہے۔وفاقی کابینہ میں نمائندگی نہ ہونے سے بلوچستان میں احساس محرومی میں اضافہ ہو رہاہے۔ بی اے پی وفاق میں پی ٹی آئی حکومت کی غیر مشروط حمایت کر کے تھک چکی ہے۔جائز مقام نہیں دیا جا رہا، اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ وزیراعلیٰ وزیراعظم کے دورہ کوئٹہ کے دوران تحفظات ان کے سامنے رکھیں گے اور بتائیں گے کہ یہ آخری موقع ہے،اگر مطالبات پورے نہ ہوئے تو بلوچستان عوامی پارٹی اپنا آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی

کپتان کا کمال، مریم اور بلاول کی راہیں پھر جدا؟

اور پھر اس بار بلاول مان ہی گئے، ایسا فیصلہ کیا کہ مولانا فضل الرحمان اسلام آباد چھوڑ گئے

سینیٹ انتخابا ت کے دوران ووٹ کیسے کاسٹ کیا تھا؟ زرتاج گل نے ایک بار پھر بتا دیا

سینیٹ انتخابات میں کیا اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل تھی؟ شیخ رشید نے دیا جواب

وزیراعظم میں ہمت ہے تو یہ کام کریں، گیلانی نے بڑا چیلنج دے دیا

اتحادیوں نے پھر منہ موڑ لیا،اپوزیشن کی تحریک میں تیزی،دارالحکومت میں بڑی سیاسی بیٹھک

بلاول اور شہباز کی کیا باتیں ہوئیں؟ ترجمان نے اندر کی خبر دے دی

پاکستان میں جنگ زدہ افغانستان سے بھی زیادہ مہنگائی ہے، بلاول

پٹواریوں سے نہ مولانا سے ،حکومت کا مقابلہ صرف جیالوں سے ہے،بلاول

وہ دن دور نہیں جب نثارکھوڑو اور مرادعلی شاہ کی جگہ خواتین کام کرینگی،بلاول

بلاول پنجاب میں ن لیگ کے ساتھ جے یو آئی کی وکٹیں بھی گرانے لگے

پنجاب کے ہر گھر میں پیپلزپارٹی کا جھنڈا لہرائیں گے ،راجہ پرویز اشرف

اک زرداری سب پر بھاری، لاہور میں ایک اور بڑی ملاقات طے

Leave a reply