اورنج لائن میٹرو ٹرین کا کرایہ ہو گا کتنا؟ وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں ہوا اہم فیصلہ

0
34

اورنج لائن میٹرو ٹرین کا کرایہ ہو گا کتنا؟ وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں ہوا اہم فیصلہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت وزیراعلیٰ آفس میں اجلاس منعقد ہوا، جس میں لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کے مینٹینس اینڈ آپریشنل کنٹریکٹ کے حوالے سے امور کا جائزہ لیا گیا- اجلاس میں ٹرین کے کرائے کے حوالے سے بھی تجاویز پر غور کیا گیا-

سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے منصوبے کے مینیٹنس اینڈ آپریشنل کنٹریکٹ اور دیگر امور کے بارے میں بریفنگ دی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ٹرین کا کرایہ عام آدمی کی پہنچ میں رکھا جائے گا اورکرائے کی حتمی منظوری پنجاب کابینہ کے اجلاس میں دی جائے گی-

وزیراعلیٰ نے منصوبے کو عوام کیلئے جلد سے جلد آپریشنل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ ٹرین کے روٹ کے نیچے سڑکوں کی تعمیر ومرمت کا کام جلد مکمل کیا جائے اور روٹ کے نیچے سڑکوں پرٹریفک کے مسائل کو بھی فی الفور حل کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔عوام کی مشکلات کے ازالے کے لئے ٹریفک مینجمنٹ پر بھرپور توجہ دی جائے۔

وزیراعلی کو بریفنگ کے دوران بتایاگیاکہ 27.1کلومیٹر طویل روٹ پر 26سٹیشن بنائے گئے ہیں – ٹرین کے 27سیٹ پر تقریباً 2لاکھ 45ہزار مسافر روزانہ سفر کریں گے اورڈیرہ گجراں سے علی ٹاؤن تک کا سفر 45منٹ میں طے ہوگا-بریفنگ میں بتایا گیا کہ ٹرین کے سیفٹی ٹیسٹ کامیابی سے ہو رہے ہیں –

کیا نواز شریف صحتیاب ہو گئے؟ شہباز شریف کی پارٹی کو جشن منانے کی ہدایت

حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

اجلاس کے شرکاء نے کرائے کے حوالے سے ا پنی آراء پیش کیں – صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی،چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات،ایم ڈی پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی، سیکرٹریز ٹرانسپورٹ وخزانہ، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹری وزیراعلیٰ کوآرڈینیشن،سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربرا ہ اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

Leave a reply