اورنج لائن میٹرو ٹرین کا کرایہ بڑھا دیا گیا

0
64

اورنج لائن میٹرو ٹرین کا کرایہ بڑھا دیا گیا
اورنج لائن میٹرو ٹرین کے کرایوں میں ردوبدل، پنجاب کابینہ نے منظوری دے دی، جلد نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جائے گا۔ منیب سلطان چیمہ
پنجاب حکومت نے اورنج ٹرین کے کرایوں میں ردوبدل کا فیصلہ کرلیا۔ پنجاب کابینہ نے اورنج ٹرین کے سٹاپ ٹو سٹاپ کرایہ کی منظوری دے دی ہے۔ اورنج ٹرین کے نئے کرائے نامے میں پانچ بریکٹ تشکیل دی گئی ہیں۔ اس حوالے سے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ منیب سلطان چیمہ کا کہنا ہے کہ علی ٹاؤن سے ڈیرہ گجراں تک اورنج ٹرین کا کرایہ 40 روپے ہوگا۔0 سے 4 کلومیٹر تک کرایہ 20 روپے ہوگا۔

5 سے 8 کلومیٹر تک کا کرایہ 25 روپے ہوگا۔ ٹرین کا 9 سے 12 کلومیٹر تک کرایہ 30 روپے مقرر کر دیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ 13 سے 16 کلومیٹر تک کرایہ 35 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ ٹرین کا 16 سے 27 کلومیٹر پہلے سے آخری سٹاپ تک کا کرایہ 40 روپے ہوگا۔ کرایوں کا اطلاق نوٹیفیکیشن کے بعد ہو گا۔

اورنج ٹرین پر سفر کیلئے گھر سے جانیوالی چار بچیاں اغوا

خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزمان گرفتار

دوستی نہ کرنے کا جرم، خواجہ سراؤں پر گولیاں چلا دی گئیں

مردان میں خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزما ن گرفتار

دو خواجہ سراؤں کا قتل،پولیس نے خواجہ سراؤں کو دھکے مار کر تھانے سے نکال دیا

پشاور میں پہلی بار خواجہ سراء کو منتخب کر لیا گیا، آخر کس عہدے کیلئے؟

دوسری جانب اورنج لائن ٹرین کا کرایہ بڑھانے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں اظہار تشویش کی قرارداد جمع کروا دی گئی ہے، قرداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کروائی گئی ہے،قرارداد کے متن میں‌ کہا گیا ہے کہ یہ ایوان اورنج لائن ٹرین میں کے کرایے میں اضافے کی خبروں پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے، محکمے کی جانب سے اورنج لائن ٹرین کے کرایے میں اضافے کی سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو بھیجی گئی ہے، اورنج لائن ٹرین میں روزانہ ہزاروں میڈل کلاس افراد سفر کرتے ہیں،قرارداد میں‌ مطالبہ کیا گیا ہے کہ اورنج لائن ٹرین کرایے میں اضافہ نہ کیا جائے، وزیراعلیٰ پنجاب اورن لائن ٹرین کے کرایے میں اضافے کی سمری مستردکریں.اورنج لائن ٹرین میں راوزنہ ہزاروں افراد سفر کرتے ہیں، یہ سب مڈل کلاس سے تعلق رکھتے ہیں، اگر کرایہ بڑھایا دیا جائے تو ان افراد کی مشکل میں اضافہ ہوجائے گا، عوام کو پہلے ہی مہنگائی نے ستایا ہوا ہے، کرایہ بڑھانے سے مسافروں کی تعداد میں کمی آجائے گی.

اسرائیلی صدر کے دورہ کے دوران حوثی باغیوں کا یو اے ای پر بیلسٹک میزائل حملہ

حوثی باغیوں کے حملے، امریکا کا جنگی بحری جہاز اور لڑاکا طیارے یو اے ای بھجوانے کا اعلان

ہیلی کاپٹر حادثہ، امریکی ڈرون کے چرچے،جعلی ٹویٹ،سازشی پکڑے گئے

سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

سائبر کرائم کا شکار ہونے والی خواتین خودکشی کی طرف مائل ہو جاتی ہیں،انکشاف

حوثیوں کے سعودی عرب،یو اے ای پر بیلسٹک میزائل حملے،یو اے ای نے میزائل تباہ کر دیئے

Leave a reply