اسلام آباد ہائیکورٹ ،چیئرمین پی ٹی آئی سے ان کی دونوں بہنوں کی ملاقات کی درخواست پر سماعت ہوئی،
علیمہ خانم اور عظمی خان عدالت کے سامنے پیش ہوئیں،چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں کی جانب سے شیراز احمد رانجھا پیش ہوئے ،پی ٹی آئی کی جانب سے بیرسٹر عمیر نیازی بھی عدالت کے سامنے پیش ہوئے ،وکیل نے کہا کہ آپ نے اٹھارہ اگست کو آرڈر کیا تھا لیکن بہنوں کو چیئرمین پی ٹی آئی سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میں اس میں آرڈر کر دیتا ہوں ،
چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا، عدالت میں دائر درخواست میں کہا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو بہنوں سے ملاقات کی اجازت دینے کا حکم دیا جائے۔علیمہ خانم اور عظمی خان چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کرنا چاہتی ہیں،جمعرات کو چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے سپرٹینڈنٹ جیل سے رابطہ کیا گیا،سپرٹنڈنٹ اٹک جیل نے ملاقات کروانے سے انکار کردیا ، عدالت سپرٹنڈنٹ جیل کو چیئرمین پی ٹی آئی کی حقیقی بہنوں سے ملاقات کروانے کی ہدایت کرے، درخواست میں وفاق کو فریق بنایا گیا ہے
قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش
نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی،
وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے
بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات
10جولائی تک فیصلہ کرنا ہے،آپ کو 7 اور 8 جولائی کے دو دن دیئے جا رہے ہیں
واضح رہے کہ پانچ اگست 2023 کو ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو تین برس قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی جس کے بعد انہیں لاہور سے گرفتار کر کے اٹک جیل منتقل کر دیا گیا تھا، عمران خان اٹک جیل میں ہی قید ہیں، انہیں اڈیالہ جیل منتقل کرنے کے لئے بشریٰ بی بی نے پنجاب کے وزارت داخلہ کو خط لکھا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ میں اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست دائر کی گئی تھی،بشریٰ نے وزارت داخلہ پنجاب کو لکھے گئے خط میں عمران خان کو زہر دیئے جانے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ میرے شوہر پر دو قاتلانہ حملے ہوئے لیکن ملزمان گرفتار نہ ہوئے، خدشہ ہے کہ انکو جیل میں زہر نہ دے دیا جائے، اسلئے انہیں گھر کے کھانے کی اجازت دی جائے،
دوسری جانب اٹک جیل حکام کے مطابق عمران کو جیل میں بیڈ ، تکیہ ، میٹرس ، کرسی ، ایئرکولر ، ایگزاسٹ فین ، جائے نماز ، انگریزی ترجمہ کے ساتھ قرآن مجید ، ایک درجن کتابیں ، اخبار ، چائے تھرمس ، کجھوریں ، شہد ، ٹشو پیپرز ، پرفیوم ، واش روم میں ویسٹرین کموڈ ، واش بیسن ، باتھ سوپ ، ایئر فریشنر اور تولیہ فراہم کئے گئے ہیں پانچ ڈاکٹرز ہیں جن میں سے ایک ڈاکٹر 8 گھنٹے ڈیوٹی پر ہوتا ہے اسپیشل خوراک ڈاکٹر کی چیکنگ کے بعد فراہم کی جاتی ہے جیل حکام کا کہنا ہے کہ آئی جی جیل خانہ جات کی عمران خان سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے جیل میں دی گئی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے
امریکہ کے خلاف تحریک چلانے والی پی ٹی آئی اب عمران خان کی رہائی کے لئے امریکہ سے ہی مدد مانگ لی
اسد عمر نے سائفر کے معاملے پر ایف آئی اے میں پیش ہونے کا اعلان کیا
اعظم خان نےعمران خان پرقیامت برپا کردی ،سارے راز اگل دیئے،خان کا بچنا مشکل
جیل اسی کو کہتے ہیں جہاں سہولیات نہیں ہوتیں،
چیئرمین پی ٹی آئی پر ایک مزید مقدمہ درج کر لیا گیا
نشہ آور اشیاء چیئرمین پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں پہلی لڑائی کی وجہ بنی،