عورتوں کا روپ دھارکرگھروں میں گھس کرخواتین کو لوٹنے والا ملزم گرفتار

0
38

باغی ٹی وی کی رپورٹ ے مطابق عورتوں کا روپ دھار کر گھروں میں گھس کراسلحہ کی نوک پر مستورات کو لوٹنے والا برقعہ پوش چور گرفتارکر لیا گیا .ملزم سے لوٹا گیا سونا, واردات میں استعمال ہونے والا برقعہ اور اسلحہ پستول 30بور بھی برآمد کر لیا گیا

واقعہ مردان میں پیش آیا مسمی مصباح اللّٰہ ولد اعظیم اللّٰہ سکنہ گڑھی دولتزئی نے اپنے گھر میں عشاء کی نمازکے وقت برقعہ پوش چور کے گھسنے اور اسلحہ کی نوک پر مستورات سےزبردستی زیورات چیھننےکی رپورٹ نامعلوم ملزم/ ملزمان کے خلاف درج کرائی تھی جس سے علاقہ میں کافی خوف وہراس پھیلا ہوا تھا۔

ڈی پی او ڈاکٹر ذاہداللّٰہ نے اس واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے واردات میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کا ٹاسک ڈی ایس پی شیخ ملتون شبیر احمد کی نگرانی میں ایس ایچ او تاجبر شاہ اور تفتیشی افسر واجدخان کو سونپ دی۔

طلبا کے ساتھ زیادتی کرنے، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے سابق پولیس اہلکار کو عدالت نے سنائی سزا

لاہور میں 2 بچیوں کے اغوا کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

پولیس ناکے پر 100روپے کے تنازعے پر دو پولیس اہلکار آپس میں لڑ پڑے

خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار

موٹروے کے قریب خاتون سے مبینہ زیادتی ،پولیس کی 20 ٹیمیں تحقیقات میں مصروف

تشکیل کردہ پولیس ٹیم نے جدید سائنسی خطوط اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے واردات میں ملوث فوادخان ولد شاہ زمین سکنہ گڑھی اسماعیل زئی تک رسائی حاصل کرکے گرفتارکرلیا۔گرفتارملزم نے دوران انٹاروگیشن اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے اسکی نشاندہی پر واردات میں استعمال ہونے والا برقعہ، اسلحہ اور لوٹا گیا چار تولہ سونا بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ گرفتارملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Leave a reply