آسکرز 2021: بالی ووڈ اداکاروں سوشانت ،عرفان خان ، رشی کپور اوربانو عطیہ کو بھی یاد کیا گیا

امریکا کے 93ویں اکیڈمی یعنی آسکر ایوارڈز 25 اپریل کو منعقد ہوئے جس میں فلم نو میڈلینڈ نے سب سے زیادہ ایوارڈز اپنے نام کئے جبکہ فیس بُک نے بھی پہلی مرتبہ ایوارڈ اپنے نام کرنے کا اعزاز حاصل کیا ۔
باغی ٹی وی : سکر ایوارڈ کی تقریب میں ہر سال دنیا سے رخصت ہونے والے فنکاروں کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے تاہم آسکر 2021 ایوارڈز کی تقریب میں بالی ووڈ کے گزشتہ ایک برس کے دوران انتقال کرنے والے بھارتی اداکاروں کو بھی یاد کیا گیا۔
ان ایوارڈز کے موقع پر بھارتی فلم انڈسٹری کے آنجہانی اسٹارز اسٹارز سوشانت سنگھ راجپوت ، رشی کپور، مرحوم عرفان خان اور بانو عطیہ کو بھی یاد کیا گیا۔
بانو عطیہ اور عرفان خان کو ’ان میموریم‘ میں شامل کیا گیا، جبکہ رشی کپور اور سوشانت سنگھ راجپوت کو ویب سائٹ کی گیلری کا حصہ بنایا گیا۔
عطیہ ہندوستان کی طرف سے پہلا آسکر ایوارڈ حاصل کرنیوالی ڈیزائنرتھیں، انہوں نے 1982 میں بننے والی فلم گاندھی کے لئے بہترین لباس ڈیزائن کرنے پرایوارڈ حاصل کیا تھا –
عرفان خان ایک بین الاقوامی اداکار تھے جو 29 اپریل کو کینسر کے ساتھ طویل جنگ کے بعد انتقال کر گئے تھے اداکار رشی کپور ممبئی کے ہسپتال میں 67 برس وفات پا گئے تھے وہ لیوکیمیا یا خون کے کینسر میں مبتلا تھے جبکہ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت ممبئی میں اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے کہا گیا تھا اور ان کی موت کو خود کشی قرار دیا تھا-