ہمارا اصل مقابلہ مہنگائی سے تھا:جس کی وجہ سے ہم ہارگئے:خواجہ سعد رفیق

0
24

لاہور:ہمارا اصل مقابلہ مہنگائی سے تھا:جس کی وجہ سے ہم ہارگئے:خواجہ سعد رفیق نے ان خیالات کا اظہارالیکشن میں بُری شکست کے حوالے سے کیا ،ان کا کہنا تھا کہ ہمیں مہنگائی نے شکست دی ہے ، عمران خان نے نہیں

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان کے الزامات غلط ثابت ہوئے جو وہ الیکشن کمیشن اور دیگرمعاون اداروں پرلگا رہے تھے، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی غیرجانبداری بھی ثابت ہوگئی ہے،

خواجہ سعد رفیق نے اس موقع پر کہا کہ ثابت ھو گیا کہ حکومت نے کوئی دھاندلی نہیں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقابلہ بڑھتی ہوئی مہنگائی ،تیل کی قیمتوں میں اضافہ اوردیگرمسائل تھے ،خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ن لیگ ایک جمہوری سیاسی جماعت ہے اور عوام کے فیصلے کو قبول کیا ہے ،

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کل یا پرسوں اتحادیوں کا اجلاس بلایا جائے گا، مشاورت کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔

سعد رفیق نے کہا آج ہم بھی عمران خان کی طرح رونا رو سکتے ہیں اور دھاندلی کے الزامات لگاسکتے ہیں، ثابت ہوگیا ریاستی اداروں اور حکومت کی طرف سے دھاندلی نہیں کی گئی، نتائج بتارہےہیں اسٹیبلشمنٹ اورپنجاب حکومت غیرجانبدارتھے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ آج شام کوعمران خان نے حسب عادت رونا شروع کردیا تھا، آج پھر عمران خان اور انکے ساتھی جھوٹے ثابت ہوئے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہم نے اپنی سیاست داو پرلگائی اورملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ہماری یہ جدوجہد جاری رہے گی ،خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہمارا مقابلہ ایسے لوگوں سے تھا جواخلاقیات سے عاری تھے ،ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ پنجاب حکومت غیرجانبدارثابت ہوئی اورملک میں پرامن الیکشن کروائے اور ایک گولی بھی نہیں چلی

Leave a reply