اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل میں کوتا ہی کو برداشت نہیں کروں گا،وفاقی محتسب

0
43

وفاقی محتسب نے بیرون ملک پا کستا نیوں کے مسا ئل کا نو ٹس لے لیا ،متعلقہ اداروں سے بر وقت رپو رٹیں نہ آ نے پر بر ہمی کا اظہار.

وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی نے بیرون ملک پا کستا نیوں کے مسا ئل کا نو ٹس لیتے ہو ئے ان کے مسا ئل فور ی حل کر نے پر زور دیا ہے، متعلقہ اداروں سے بر وقت جواب اور رپو رٹیں نہ آ نے پر بر ہمی کا اظہا ر کر تے ہو ئے انہوں نے بیرون ملک پا کستا نیوں سے متعلق تمام اداروں کو اپنے ہاں گر یڈ بیس کے ایک افسر کو فو کل پر سن مقرر کر نے کی ہدا یت کی۔

انہوں نے تمام مشنز کو وفاقی محتسب کے کمپیوٹرائزڈ نظام سے منسلک کر نے کی بھی ہدایت کی جس سے کا غذ کی بچت کے ساتھ ساتھ رپو رٹیں بھی بر وقت مو صول ہو سکیں گی۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پا کستان کے 128 مشنز کے سر برا ہ کھلی کچہریوں کو زیادہ مو ئثر بنا ئیں تا کہ بیرون ملک پا کستا نیوں کے مسا ئل جلد حل ہوں اور انہیں دیا ر غیر میں کسی پر یشا نی کا سا منا نہ کر نا پڑ ے۔

وفاقی محتسب نے بیرون ملک پا کستا نیوں سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی اجلا س کی صدا رت کی۔اجلا س میں اسپیشل سیکر ٹر ی خا رجہ امور خا لد ایچ میمن، قا ئم مقام چیئر مین نا درا بر یگیڈیر خا لد لطیف، امیگر یشن بیو رو کے ڈائر یکٹر جنر ل طا ہر نور کے علا وہ ائر پورٹ سیکو رٹی فو رس، ایف آ ئی اے، بی ای او ای، پی آئی اے، وزارت صحت اور کسٹم سمیت متعدد اداروں کے ذمہ دار افسروں نے شر کت کی۔

وفاقی محتسب نے کہا کہ بیرون ملک مقیم 90 لا کھ پا کستانی ہر سال تقر یباًتیس ارب ڈالر کا زر مبا دلہ پا کستان بھیجتے ہیں، اس لئے ان کے مسا ئل کو تر جیحی بنیادوں پر حل کر نا ہم سب کی ذمہ داری ہو نی چا ہیے، اس سلسلے میں کسی کو تا ہی کو بر داشت نہیں کیا جا ئے گا۔ وفاقی محتسب نے تمام اداروں سے کہا کہ وہ اپنی ما ہا نہ کا رکر دگی رپورٹ بر وقت ارسال کریں کیو نکہ اس سے ہی محکموں کی کا ر کر دگی کا اندا زہ لگا یا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپر یم کو رٹ کے جج کے برا بر اختیا رات ہونے کے با وجودہم افہام و تفہیم سے مسا ئل حل کر نے کی کو شش کر تے ہیں لیکن اگر کو ئی ہما رے احکا مات کی پر واہ نہ کر ے تو ہم اپنے اختیا رات استعمال بھی کر سکتے ہیں۔ قبل ازیں بریفنگ کے دوران بتا یا گیا کہ پا کستان کے آ ٹھ بین الا قوامی ہو ائی اڈوں پر وفاقی محتسب کے قا ئم کر دہ ون ونڈو سہو لتی ڈیسکوں پر با رہ متعلقہ سرکاری اداروں کے افسران چو بیس گھنٹے مو جود رہتے ہیں اور مو قع پر ہی شکا یات حل کر نے کی کو شش کر تے ہیں۔

بر یفنگ میں بتا یا گیا کہ 2021 ء کے دوران تقریبا ً 54 ہزار شکا یات میں سے چا لیس ہزار شکا یات ون ونڈو سہو لتی ڈیسکوں کے ذریعے آ ئیں۔ گز شتہ بر س پہلی سہ ما ہی میں 10473 شکا یات مو صول ہو ئیں جب کہ اس سال پہلی سہ ما ہی میں 22295 شکا یات مو صول ہوئیں یو ں گز شتہ بر س کے مقا بلے میں اس سال 11822 شکایات زیا دہ آ ئیں جو کہ 112 فیصد اضا فہ بنتا ہے اور یہ وفاقی محتسب کے احکا مات کی روشنی میں میڈ یا اور دیگر ذرا ئع سے آ گا ہی مہم کا نتیجہ ہے۔

Leave a reply