پاکستان کی فوجی جنگی تیاریاں مکمل اور قابل فخر ہیں بھارت کو موقع ملنے پر سبق سکھا دیا جائے گا. زید حا مد

پاکستان کےمعروف دفاعی تجزیہ کار زید حامد نے پاکستان کی افواج کی تیاریوں کے حوالے سے اپنا تجزی پیش کرتےہوئے کہا کہ پاکستان کی افواج اپنے تینوں میدانوں میں تیار ہے.پاک فوج ، فضائیہ اور نیوی کی تیاریاں ہر طرح سے مکمل ہیں اور کل آرمی چیف نے آرمی چیف نے اسٹرائک کور کا دورہ کیا ہے جہاں انہیں کور کی آپریشنل تیاریوں کی صورت حالت پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ اسٹرائیک کور کا جنگ میں اہم اور فیصلہ کن کردار ہے۔آپ کی تیاری، تربیت کے معیار اور اعلی عزم بہت حوصلہ افزا ہیں‘ اس کے علاوہ چائنی ملٹری آبزرور نے رپورٹ دی ہے کہ پاکستان کی فضائیہ چائنہ کے اشتراک سے فضائی مشقیں کر رہی ہے جسمیں شاہین 3 میزائل کی مشقیں بھی جاری ہیں.

Shares: