بلوچستان: جلگئی سیکٹر میں شہید پاک فوج کے 4 جوانوں کی نماز جنازہ اور تدفین کر دی گئی

0
55

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے جلگئی سیکٹر میں شہید سیکیورٹی اہلکاروں کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقوں میں ادا کر دی گئی ہے-

باغی ٹی وی : آئی ایس پی آر کےمطابق شہید نائیک شیر احمد کی نماز جنازہ تونسہ، لانس نائیک محمد اصغر کی نماز جنازہ کوٹ ادو ،سپاہی عبدالرشید کی نماز جنازہ صحبت پور اور سپاہی محمد عرفان کی نماز جنازہ ڈیرہ غازی خان میں ادا کی گئی-

اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ 90 دن میں الیکشن کا ہونا ہے،عمران …

آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ میں سینیئر حاضر و ریٹائرڈ سروس افسران،سپاہیوں، اہلخانہ اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی شہداء کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے، ایسی قربانیاں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں ہماری آنے والی نسلوں کو ایک پرامن پاکستان فراہم کرنے کے لیے ہمارے ایمان کو مضبوط کرتی ہیں۔

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی …

واضح رہے کہ چاروں شہداء نے بلوچستان کے ضلع کیچ کے جلگئی سیکٹر میں پاکستان ایران سرحد کے ساتھ معمول کی سرحدی گشت کے دوران ایران کی جانب سے دہشت گردوں کے ایک گروپ کے حملے میں جام شہادت نوش کیا تھا-

Leave a reply