پاک فوج کے زیر اہتمام لاہور میں ہو گا بین الاقوامی پیسز مقابلہ

پاک فوج کے زیر اہتمام لاہور میں ہو گا بین الاقوامی پیسز مقابلہ

تیسرے بین الاقوامی پیسز مقابلے لاہور میں ہوں گے،

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے زیراہتمام مقابلے یکم سے 7 نومبر تک منعقد کیے جائینگے،مقابلوں میں 6 ممالک کے 107 اہلکاروں پر مشتمل دستے شرکت کرینگے ،عراق ،فلسطین،اردن،متحدہ عرب امارات،ازبکستان اور سری لنکا کے دستے شرکت کرینگے مقابلوں میں میانمار،انڈونیشیا اور مصر بطور مبصر شرکت کرینگے کھلاڑیوں پر مشتمل پاک فوج کی 9 ٹیمیں بھی شرکت کریں گی بین الاقوامی ٹیمیں پہلے ہی لاہور پہنچ چکی ہیں،ازبکستان اور عراق کی ٹیمیں کل تک پاکستان پہنچ جائیں گی،

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پیسزمقابلوں کی افتتاحی تقریب یکم نومبر کو فورٹریس اسٹیڈیم میں ہوگی،مقابلے کی اختتامی تقریب 7 نومبر کو ایوب اسٹیڈیم میں منعقد کی جائے گی، لاہور میں 2016 اور 18 میں بین الاقوامی پیسزمقابلے منعقد کیے گئے تھے ایونٹ سے پاکستان امن اورکھیلوں سے محبت کرنے والا ملک کے طورپرابھرے گا،

ہمارے شہدا ہمارے ہیرو ہیں،ترجمان پاک فوج کا راشد منہاس شہید کی برسی پر پیغام

سیکیورٹی خطرات کے خلاف ہم نے مکمل تیاری کر رکھی ہے، ترجمان پاک فوج

الیکشن پر کسی کو کوئی شک ہے تو….ترجمان پاک فوج نے اہم مشورہ دے دیا

فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے ، دعا ہے علی سد پارہ خیریت سے ہو،ترجمان پاک فوج

طاقت کا استعمال صرف ریاست کی صوابدید ہے،آپریشن ردالفسار کے چار برس مکمل، ترجمان پاک فوج کی اہم بریفنگ

انسداد دہشت گردی جنگ تقریبا ختم ہو چکی،نیشنل امیچورشارٹ فلم فیسٹیول سے ڈی جی آئی ایس پی آر کا خطاب

افغان امن عمل، افغان فوج نے کہیں مزاحمت کی یا کرینگے یہ دیکھنا ہوگا، ترجمان پاک فوج

یونیورسٹی آف تربت کے طلبہ اور فیکلٹی ممبران نے کوئٹہ کا دورہ کیا،طلبہ اور فیکلٹی ممبران نے کورکمانڈر کوئٹہ سے ملاقات کی ،طلبہ اور فیکلٹی ممبران کے وفد نے کمانڈ اینڈ ا سٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا،طلبہ نے بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی،انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنس کا دورہ کیا،طلبہ نے تاریخی مری قلعہ اور ہنہ جھیل کی سیر بھی کی،وفد نے کورکمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سے ملاقات کی،کورکمانڈر کوئٹہ نے نوجوانوں بالخصوص خواتین کے کردار کواجاگر کیا ،

 

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈرلیفٹیننٹ جنرل سرفرازعلی کا کہنا تھا کہ نوجوان بالخصوصی خواتین پاکستان کا مستقبل ہیں،

Comments are closed.