بلوچستان ، پاک فوج کا ایک جوان شہید،دو زخمی، جوابی کاروائی میں 3 دہشت گرد جہنم واصل

0
42

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں ایک بار پھر امن کے دشمنوں نے وار کیا ہے،

بلوچستان میں دہشت گردو‌ں نے ایف سی کی گاڑی پر فائرنگ کی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے ایف سی کی گاڑی پر فائرنگ سے پاک فوج کا ایک جوان شہید جبکہ دو زخمی ہو گئے ہیں، جوابی کاروائی میں 3 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے ہیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے بلوچستان کے علاقے لورالائی کے علاقے شاہریگ میں ا یف سی کی گاڑی پر حملہ کیا جس کے جواب میں ایف سی نے بھرپور کارروائی کی اور تین دہشتگردوں کو ہلاک کردیا

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں نائیک شریف شہید ہوگئے جبکہ میجر قاسم اور ایک سپاہی زخمی ہوا ہے جنہیں طبی امداد کے لئے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے جہاں انکا علاج جاری ہے

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ایسے بزدلانہ حملے بلوچستان کے امن اورخوشحالی کوسبوتاژ نہیں کرسکتے۔ ایسے بزدلانہ حملے بلوچستان کے امن اورخوشحالی کوسبوتاژ نہیں کرسکتے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز مادر وطن کے تحفظ اوردفاع کے لیے پرعزم ہیں بلوچستان میں لازوال قربانیوں سے حاصل کردہ امن و استحکام کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا،

واضح رہے کہ بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف چند روز قبل بھی آپریشن ہوا تھا،ملک دشمن عناصر کے خلاف پاک فوج کی کاروائیاں جاری رہتی ہیں

ہمارے شہدا ہمارے ہیرو ہیں،ترجمان پاک فوج کا راشد منہاس شہید کی برسی پر پیغام

سیکیورٹی خطرات کے خلاف ہم نے مکمل تیاری کر رکھی ہے، ترجمان پاک فوج

الیکشن پر کسی کو کوئی شک ہے تو….ترجمان پاک فوج نے اہم مشورہ دے دیا

فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے ، دعا ہے علی سد پارہ خیریت سے ہو،ترجمان پاک فوج

طاقت کا استعمال صرف ریاست کی صوابدید ہے،آپریشن ردالفسار کے چار برس مکمل، ترجمان پاک فوج کی اہم بریفنگ

انسداد دہشت گردی جنگ تقریبا ختم ہو چکی،نیشنل امیچورشارٹ فلم فیسٹیول سے ڈی جی آئی ایس پی آر کا خطاب

ہمارا افغانستان میں کوئی فیورٹ نہیں ،صورتحال پرقابو پا لیں گے،ڈی جی آئی ایس پی آر

Leave a reply