شمالی وزیرستان ،دہشتگردوں کیخلاف آپریشن،پاک فوج کا جوان شہید

0
44
ispr

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین جھڑپ ہوئی ہے

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق میر علی کے علاقے میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا بہادری اور جرات مندی سے مقابلہ کیا ،فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی ارشاد اللہ شہید ہو گئے، 29 سالہ شہید سپاہی ارشاد اللہ کا تعلق ضلع کرک سے تھا، سپاہی ارشاد اللہ نے دہشت گردوں کے خلاف بے جگری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے سیکورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے، سیکورٹی فورسز پاکستان سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں،بہادر سپاہیوں کی عظیم قربانیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو تقویت بخشتی ہیں،

جنرل قمر جاوید باجوہ کی 6 سالہ کارکردگی،پاکستان کا سنہرا باب

افواج پاکستان نے بذریعہ عسکری سفارتکاری عالمی سیاست میں توازن قائم کیا،آرمی چیف

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

سینئرصحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے سابق وزیراعظم عمران خان کے حوالہ سے اہم انکشافات کئے ہیں

بنوں آپریشن کے بعد سپہ سالار جنرل عاصم منیر کا وزیرستان کا دورہ بھی اہمیت کا حامل

واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں امن کے لئے پاک فوج کے جوان قربانیاں دے رہے ہیں، دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران پاک فوج کے جوانوں کی شہادتیں ہو رہی ہیں تو دوسری جانب دہشت گرد بھی جہنم واصل ہو رہے ہیں، شمالی وزیرستان کے مکین دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہوتے ہیں

Leave a reply