پاک فوج نےدہشتگردوں کی ملٹری کمپاؤنڈ میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی،3 دہشتگرد ہلاک،6 جوان شہید

0
35

راولپنڈی: 30 مارچ 2022 کو تین دہشت گردوں نے جنرل ایریا ٹانک میں ایک ملٹری کمپاؤنڈ میں داخل ہونے کی کوشش،پاک فوج کی بھرپور کاروائی میں تینوں دہشت گردوں ہلاک ہو گئے-

باغی ٹی وی : آئی ایس پی آر کے مطابق 30 مارچ کو تین دہشت گردوں نے جنرل ایریا ٹانک میں ایک ملٹری کمپاؤنڈ میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر پاک فوج کے جوانوں نے موثر انداز میں جوابی کارروائی کرتے ہوئے تینوں دہشت گردوں کو گھیرے میں لے کر ہلاک کر دیا اور فوجی کمپاؤنڈ میں داخلے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

خسرو بختیار، ہاشم جواں بخت کیخلاف آمدن کیس کی جلد سماعت کیلئے متفرق درخواست سپریم کورٹ میں دائر

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران چھ فوجیوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگا لیا جن میں صوبیدار میجر شیر محمد (عمر 48 سال، نوشہرو فیروز کا رہائشی)،نائب صوبیدار زبید (عمر 39 سال، خیرپور کا رہائشی)، حوالدار سہیل (عمر 39 سال، راولپنڈی کا رہائشی) ، لانس نائیک غلام تمام (عمر 36 سال، ٹنڈو الہ یار کا رہائشی) ، سپاہی مسکین علی (عمر 32 سال، خیرپور کا رہائشی)، سپاہی میر محمد (عمر 37 سال، سکھر کا رہائشی) شامل ہیں-

پیکنگ ہو گئی ،عمران خان کابینہ کے وزرا بیرون ملک بھاگنے کو تیار

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

قبل ازیں جنوبی وزیرستان کے ضلع مکین میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلے میں پاک فوج کے کیپٹن سمیت 2 جوان شہید ہوگئے-

آئی ایس پی آر کے مطابق 29مارچ کو ضلع مکین میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے جوانوں نے بھرپور جواب دیا اور چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاکستان کے ساتھ سرمایہ کاری میں جرمنی کی دلچسپی

تاہم فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران کیپٹن سعد بن عامر (عمر 25 سال، ساکن راولپنڈی) اور لانس نائیک ریاض (عمر 37 سال، ساکن ٹانک) نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگا لیا۔

حکومت ایم کیو ایم کو منانے میں کیوں ناکام رہی؟ مبشر لقمان کا تہلکہ خیز انکشاف

ئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کسی دیگر دہشت گردوں کی موجودگی کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور ہمارے بہادر افسروں اور جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

چین: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات

دوسری جانب وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کیپٹن اور ایک لانس نائیک کی شہادت پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور شہداء کے درجات کی بلندی و پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

شیخ رشید کو عدالت نے ایک دن دے دیا،کہا یہ کام نہ کیا تو طلب کریں گے

Leave a reply