افواج پاکستان کے حق میں ریلی نکالی گئی

0
138

افواج پاکستان کے حق میں پاک آرمی زندہ باد کے عنوان سے سکھر شہری اتحاد کی جانب سے ریلی نکالی گئی.

پاکستان آرمی زندہ بادریلی کے عنوان سے سکھر شہری اتحاد نے ایک ریلی نکالی جس میں پاکستانی ایجنسی آئی ایس آئی زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے گئے ہیں. اس احتجاجی مظاہرے میں مظاہرین نے کہا کہ ہم پاک فوج کے ساتھ ہیں کیونکہ عمران خان نے پاک فوج کے خلاف بدزبانی کی ہے.

مظاہرین کا کہنا تھا کہ پاک فوج ملک کی حفاظت کی ضامن ہے اور انہوں نے ملک کے لئے قربانیاں دی ہیں، انہوں نے بھی کہا کہ ماضٰ میں فوج کے حق میں عمران نے فوج کی تعریف کی ہے جبکہ اب وہ فوج کے خلاف بات کرتے ہیں جو صحیح نہیں ہے. واضح رہے کہ عمران خان متعدد بار پاک فوج بارے جھوٹے الزامات لگا چکا ہے اور فوج کے سربراہ کو میر جعفر صادق سے تشبیہ دے چکا جبکہ ترجمان پاک فوج نے سابق وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پاک فوج کی سینئر قیادت کے بارے میں ہتک آمیز اور انتہائی غیر ضروری بیان پر پاکستان آرمی میں شدید غم و غصہ ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛ امریکہ میں بینکوں اور نجی کمپنیوں سے بھتہ و تاوان لینے میں غیر معمولی اضافہ
حکومت کا عالمی بینک کے ساتھ 50 کروڑ ڈالر کے معاہدہ
گھر میں شوہر کی خدمت بیوی کی ذمہ داری نہیں ہے،مصری عالم دین کا فتوی
بیان میں کہا گیا تھا کہ ایک ایسے وقت میں پاک فوج کی سینئر قیادت کو متنازع بنانے کی کوشش انتہائی افسوسناک ہے جب پاک فوج، قوم کی سیکیورٹی اور حفاظت کے لیے ہر روز جانیں قربان کر رہی ہے۔ آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کی آئین میں واضح طریقہ کار کی موجودگی کے باوجود سینئر سیاستدانوں کی جانب سے اس عہدے کو متنازع بنانے کی کوشش انتہائی افسوسناک ہے۔

Leave a reply