پاک بحریہ کے پہلے ملجم کلاس جہاز کی تعمیر کا ترکی میں آغاز

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک بحریہ کے پہلے ملجم کلاس جہاز کی تعمیر کا ترکی میں آغاز ہو گیا ہے

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جہاز کی تعمیر کی افتتاحی تقریب استنبول نیول شپ یارڈ میں منعقد کی گئی. ترکی میں تعینات پاک بحریہ کے چیف نیول اوور سیز کموڈور سید رضوان خالد تقریب کے مہمان خصوصی تھے.

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملجم کلاس جہاز جدید سطح آب, زیر آب, اینٹی ائیر ہتھیاروں اور سینسرز سے لیس ہوں گے. ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی کے معاہدے کے تحت تعمیر کئے جانے والے چار جہازوں میں سے دو کی تعمیر کراچی شپ یارڈ میں ہو گی.

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جہازوں کی مقامی سطح پر تعمیر سے ملکی جہاز سازی کی صنعت کو فروغ حاصل ہو گا. ملجم کلاس جہازوں کی تعمیر کا پراجیکٹ پاکستان اور ترکی کے مضبوط باہمی تعلقات کا عکاس ہے.

مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

پاک بحریہ کے سربراہ کا کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

پاک بحریہ دشمن کے ناپاک منصوبوں کو ناکام بنانے کے لئے تیار، نیول چیف کا دبنگ اعلان

کرونا ریلیف فنڈ، نیول چیف میدان میں آ گئے،پاک بحریہ کتنا فنڈ دے گی؟ بڑا اعلان کر دیا

 

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق عالمی سطح پر درپیش وبائی صورتحال میں جہاز کی تعمیر کے بر وقت آغاز کے لئے تمام شراکت داروں کی کاوشیں قابل تحسین ہیں.

پاک بحریہ کا کشمیریوں کی جائز جدوجہد کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار

Comments are closed.